واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دوسرے امریکی فضائیہ کے اہلکار کی بازیابی سے متعلق ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ’ہم نے شدید زخمی مگر نہایت بہادر ایف 15 کے عملے کے رکن یعنی ائیرمین کو ایران کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت نکال لیا۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایرانی فوج بڑی تعداد میں ہمارے ائیرمین کی تلاش میں تھی اور قریب پہنچ چُکی تھی۔ وہ ہمارے ایک نہایت معزز کرنل ہیں۔‘
Donald J. Trump Truth Social 04:05.26 07:52 AM EST
We have rescued the seriously wounded, and really brave, F-15 Crew Member/Officer, from deep inside the mountains of Iran. The Iranian Military was looking hard, in big numbers, and getting close. He is a highly respected…
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) April 5, 2026
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کے آپریشنز خطرات کے باعث شاذ و نادر ہی کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں اہلکاروں اور سازوسامان دونوں کو شدید خطرہ ہوتا ہے۔ ایسا ہوا نہیں کرتا! دوسرا آپریشن پہلے کے بعد کیا گیا، جس میں ہم نے پائلٹ کو دن کی روشنی میں بچایا جو خود بھی غیر معمولی تھا اور اس دوران ہم نے ایران کی فضائی حدود میں سات گھنٹے گزارے۔‘
انھوں نے اس کارروائی کو ’بہادری اور مہارت کی شاندار مثال‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کو دوپہر ایک بجے اوول آفس میں فوجی حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا ’خدا ہمارے عظیم فوجی جوانوں کو سلامت رکھے۔‘

