Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

      یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز ہوشیار! ایف بی آر کا ڈیجیٹل کمائی پر وار، ویوز اور سبسکرائبرز پر ٹیکس کافارمولا تیار!

      ایورسٹ پر ‘بیکنگ سوڈا’ کا خونی کھیل! سیاحوں کو زہر دے کر بیمار کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب؛

      50 سال بعد انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ! ناسا کا ‘آرٹیمس ٹو’ مشن 4 خلا بازوں کے ساتھ کامیابی سے لانچ

      اوریکل سے 30 ہزار ملازمین فارغ، بھارت سب سے زیادہ متاثر؛ صبح سویرے ای میل کے ذریعے نوکریوں سے نکال دیا گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 378 روپے ہو جائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ اس کمی کا اطلاق کم از کم ایک ماہ تک اور پورے پاکستان پر ہو گا۔
    جمعرات کو حکومت نے پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا, جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر ہو گئی تھی۔ اب وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے یہ خطاب ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور تہران کے جوابی حملوں کے باعث خطے کی صورت حال کشیدہ ہے اور ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے، جس کے باعث بحری جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔
    جمعے کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کی غرض سے مختلف سیکٹرز کے لیے سبسڈیز کا اعلان کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موٹرسائیکلوں کے مالکان کو پیٹرول خریدنے پر ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
    انہوں نے کہا کہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
    وزیراعظم نے مزید کہا کہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی طرح پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس کا کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا۔‘
    وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ آئندہ چھ ماہ کی تنخواہیں قومی خزانے میں جمع کروائے گی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت پر جمعرات کو بھرپور مشاورت کی گئی، جس میں تمام متعلقہ لوگوں نے حصہ لیا اور ایک جامع پروگرام کا اعلان کیا گیا۔
    انہوں نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: ’آپ نے دیکھا ہو گا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں میلوں لمبی قطاریں لگیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔‘

    Related Posts

    موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2000 ہزار امداد کیسے ملے گی؟ جانئیے طریق کار

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ

    پنجاب میں ‘عوامی راج’: مریم نواز کا تاریخی ریلیف پیکج؛ میٹرو اور اورنج لائن کا سفر بالکل مفت، پٹرول اور ڈیزل پر بھی بھاری رعایت کا اعلان

    مقبول خبریں

    موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2000 ہزار امداد کیسے ملے گی؟ جانئیے طریق کار

    دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

    پنجاب میں ‘عوامی راج’: مریم نواز کا تاریخی ریلیف پیکج؛ میٹرو اور اورنج لائن کا سفر بالکل مفت، پٹرول اور ڈیزل پر بھی بھاری رعایت کا اعلان

     ایران کا 50 فیصد میزائل اور ڈرون نیٹ ورک اب بھی محفوظ؛ امریکی انٹیلی جنس کے ’خفیہ جائزے‘ نے پینٹاگون میں کھلبلی مچا دی

    ”انصاف مل گیا، اللہ کا شکر ہے“:ہتک عزت کیس جیتنے کے بعد علی ظفر کا پہلا ردعمل

    بلاگ

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.