اسلام آباد : (عامر علی )

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کو چیف ٹریفک آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سپیشل برانچ کا اضافی چارج بھی برقرار رہے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد سرفراز ورک نے سپیشل برانچ میں اپنی تعیناتی کے دوران نمایاں اور انقلابی اقدامات کیے، جس پر وزیر داخلہ نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ادارے کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے خصوصی اختیارات بھی دیے۔
اسلام آبادپولیس میں بڑی تبدیلی، محمد سرفراز ورک کو دوبارہ اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

