Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرقِ وسطیٰ جنگ :  ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ لگانے کی تیاریاں، مفت بجلی کے یونٹ آدھے ، سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر پابندی کی تجاویز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے پیدا ہونے والے ایندھن اور توانائی کے بحران کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہنگامی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’بچت مہم‘ کے تحت تیار کردہ ڈرافٹ میں سرکاری و نجی شعبوں کے لیے سخت ضوابط تجویز کیے گئے ہیں۔
    دفاتر کے لیے ہائبرڈ ورکنگ ماڈل
    ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے نافذ العمل اس پالیسی کے تحت:
    سرکاری دفاتر: 5 روزہ ورکنگ والے دفاتر میں 3 دن دفتر اور 2 دن آن لائن کام ہوگا۔ 6 روزہ دفاتر میں 4 دن دفتر اور 2 دن آن لائن حاضری ہوگی۔
    50٪ روٹا سسٹم: دفاتر میں صرف آدھا اسٹاف موجود رہے گا تاکہ بجلی اور سفری فیول کی بچت ہو سکے۔
    مانیٹرنگ: آن لائن حاضری کے لیے خصوصی سسٹم قائم کیا جائے گا، جس میں 65٪ حاضری لازمی ہوگی۔
    گاڑیوں اور فیول پر کڑی پابندیاں
    سرکاری گاڑیوں کے نجی یا فیملی استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
    اگر کوئی سرکاری گاڑی فیملی یا بچوں کے ساتھ سڑک پر پکڑی گئی تو 3 ماہ کا فیول ریکور اور 3 ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جائے گی۔
    افسران کے لیے صبح 10:30 بجے سے پہلے AC کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
    تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر
    اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں ہفتے میں 3 دن کھلی رہیں گی اور 3 دن آن لائن کلاسز ہوں گی۔
    نجی دفاتر کو بھی 50 فیصد ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    بازار اور تقاریب کے اوقات
    تمام بازار اور شاپنگ سینٹرز رات 9:30 بجے لازمی بند ہوں گے۔
    شادی ہالز میں صرف ’ون ڈش‘ اور زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی اجازت ہوگی، جبکہ تقریب رات 10 بجے ختم کرنا ہوگی۔
    مراعات میں کٹوتی اور نئے ٹیکس
    بجلی و فیول رعایت: واپڈا، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور پیٹرولیم کمپنیوں کے ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی اور فیول میں 50 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
    انٹرنیٹ: عوام کو ریلیف دینے کے لیے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون ٹیکس میں 2.5٪ کمی کا امکان ہے۔
    پراپرٹی و گاڑیاں: جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر 5٪ اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
    ٹول ٹیکس: تمام ٹول پلازوں پر 50 روپے کا فلیٹ اضافہ کیا جا رہا ہے۔
    ریلوے: نجی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے ریلوے ٹکٹوں پر 15٪ رعایت دی جائے گی۔

    Related Posts

    ڈی آئی جی پریزن سعید اللہ گوندل کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ، سیکیورٹی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا

    میاں چنوں:   محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

     گاؤں 132/16 ایل میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، 4 اہم چوکوں پر سہولت فراہم

    مقبول خبریں

    کنری کے قریب مسافر بس الٹنے سے 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تاریخی آرکٹک سکیورٹی معاہدے کا اعلان: ”گرین لینڈامریکا کو مل گیا“

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسی این این سمیت تین صحافتی اداروں پر ’پابندی‘ لگا دی

    امریکا میں جنگی ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر طوفان: وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ واشنگٹن پوسٹ پر برہم، مواخذے کی تحریک بھی پیش

    کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں، پہلے بتا دیا ہے بعد میں گلہ نہ کریں: محسن نقوی

    بلاگ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.