Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران کا سعودی عرب میں امریکی اڈے پر بڑا حملہ: پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے 5 امریکی کے سی-135 طیارے متاثر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض:سعودی عرب میں قائم ایک اہم فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کے پانچ فضائی ایندھن بردار طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کیا ہے۔
    امریکی اخبار کی رپورٹ مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں کی ایک لہر داغی گئی۔
    رپورٹ کے مطابق متاثرہ طیارے پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے تھے، جو سعودی عرب میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والی ایک بڑی فوجی تنصیب ہے۔ ایرانی میزائل حملے کے دوران یہ طیارے زمین پر موجود تھے اور اسی دوران انہیں نقصان پہنچا۔
    اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثر ہونے والے طیارے بوئنگ کے سی135 اسٹریٹو ٹینکر فضائی ایندھن بردار طیارے ہیں، جو جنگی طیاروں اور بمبار طیاروں کی پرواز کی مدت اور حد بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان ضرور پہنچا تاہم وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے اور اس وقت ان کی مرمت کا عمل جاری ہے۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    پرنس سلطان ایئر بیس سعودی دارالحکومت ریاض سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
    یہ واقعہ خطے میں امریکی فضائیہ کو پیش آنے والے حالیہ مسائل کی ایک کڑی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دو کے سی–135 طیارے ایک آپریشن کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ حادثے میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام چھ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
    تازہ واقعے کے بعد حالیہ دنوں میں نقصان اٹھانے یا تباہ ہونے والے امریکی ایندھن بردار طیاروں کی تعداد کم از کم سات تک پہنچ گئی ہے۔

    Related Posts

    "ہتھیار ڈال دو، کچھ نہیں بچا”: جزیرہ خارگ پر حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ

    بآلاخر امریکا نے بڑا فیصلہ کرلیا:آبنائے ہرمز خالی کرانے کیلئے 2200 امریکی میرینز اور جنگی بحری جہاز روانہ،

    ایک کروڑ ڈالر فی کس،رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور اعلیٰ قیادت کے سروں کی قیمت مقرر،

    مقبول خبریں

    حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ کی پانچویں شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، دلہن کون ہے؟

    بآلاخر امریکا نے بڑا فیصلہ کرلیا:آبنائے ہرمز خالی کرانے کیلئے 2200 امریکی میرینز اور جنگی بحری جہاز روانہ،

    ایک کروڑ ڈالر فی کس،رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای اور اعلیٰ قیادت کے سروں کی قیمت مقرر،

    "کیمرہ مین” شوہر  ،بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے  کی دو ‘خفیہ’ بیویوں کا بھی پول کھل گیا!

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    بلاگ

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.