Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    آج کل دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ اسرائیل ایران جنگ زیر بحث ہے جس نے پورے مڈل ایسٹ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے قبل ازیں اس خطے میں متعدد جنگیں رونما ہو چکیں کئی ملکوں میں رجیم چینج بھی آئے لیکن نہ کسی جنگ نے اور نہ ہی کسی رجیم چینج نے دنیا کو اتنا متاثر کیا جتنا ایران پر مسلط جنگ نے کیا ہے پورے مشرق وسطی کی اقتصادیات ڈانواں ڈول ہے کئی ملکوں کی سٹاک مارکیٹس کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے آئل اور گیس کے بحران نے بڑے بڑوں کی چیخیں نکال دی ہیں بہت سارے ملکوں میں توانائی کا بحران سر اٹھا رہا ہے ابھی یہ جنگ کی ابتدا ہے اگر یہ جنگ طوالت اختیار کرتی ہے تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گئے شاید جنگ شروع کرنے والوں کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے اس قدر اثرات مرتب ہوں گے ایران تو ڈٹ کر کھڑا ہے اور شاید اتنے اس کے ہتھیار کارگر ثابت نہ ہو رہے ہوں جتنی کارگر قومی یکجہتی عزم اور ولولہ کارگر ثابت ہو رہا ہے ایرانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ باعزت باغیرت قوم ہے اور وہ دنیا کی کسی بھی طاقت سے مرعوب ہونے والے نہیں نہ انھیں توڑا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے بظاہر دیکھا جائے تو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ایران پر خوفناک جنگ مسلط کی ہے لیکن یہ جنگ پورے مشرق وسطی کی اقتصادیات کو تباہ کرنے کی سازش بھی ہے جس کے کئی قسم کے مقاصد ہیں جس میں مسلمانوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا، گریٹر اسرائیل کا قیام، مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑوانا، مسلمان ملکوں کے وسائل پر قبضہ اور انھیں زیر نگیں کرنا شامل ہیں یہ جنگ بظاہر ایک ایکشن تک محدود رکھنے کی حکمت عملی کے تحت شروع کی گئی تھی لیکن یہ کچھ اور ہی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے امریکی صدر کی ذومعنی گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اسے کامیابی قرار دے کر جلد ختم کرنے کا تاثر بھی دے رہے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل نہ ہونے کی صورت میں ایٹم بم مارنے کا بھی تاثر دے رہے ہیں اس کے بی ٹو بمبار طیارے برطانیہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں جو کسی بڑی کارروائی کا عندیہ دے رہے ہیں بے اعتبارے اور لا ابالی شخصیت کے مالک ڈونلڈ ٹرمپ سے کچھ بعید نہیں وہ کیا کر گزرے
    ایران کے اندر فیول کے ذخائر کو نشانہ بنا کر ماحولیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور جدید دور کی فیصلہ کن طاقتیں تماشہ دیکھ رہی ہیں امریکہ اور اسرائیل کو آخری حد تک جانے سے روکنے کے لیے کوئی موثر چارہ جوئی نہیں کی جا رہی انسانیت کے خلاف اس ظلم اور زیادتی پر مذمت کی بھی نحیف سی آوازیں سنائی دیتی ہیں
    کرونا کے بعد دنیا کی معیشتیں ابھی بحال نہیں ہوئی تھیں اور دنیا اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل پائی تھی کہ اسے جنگوں نے گھیر لیا اس جنگ کی تباہی اپنی جگہ لیکن اس کے اثرات میں دنیا میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا آغاز بھی ہو سکتا ہے اس جنگ کے جہاں اور بھی بہت سارے اثرات رونما ہو رہے ہیں وہاں دنیا کے ان ارب پتی خانہ بدوشوں کی حالت زار پر بھی ترس آتا ہے جو اپنے تمام تر وسائل کے باوجود دربدر پھر رہے ہیں دنیا کے امیر ترین لوگوں نے متحدہ عرب امارات کو اپنا مسکن بنا رکھا تھا اس کی ایک وجہ وہاں کا پر امن ماحول، ٹیکسوں کی چھوٹ، عیاشی کے اڈے، کالا دھن کا تحفظ اور عالمی سرمایہ کاری کا حب ہونے کی وجہ سے یو اے ای دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی جنت تھا لیکن چند میزائلوں نے ایسا تہس نہس پھیرا کہ ارب پتیوں کا تذبذب دیکھنے والا تھا پرائیویٹ جہازوں کی اڑان اور منہ مانگے داموں چارٹرڈ فلائٹس اور زمینی راستوں سے محفوظ مقامات کی طرف بھاگ دوڑ ظاہر کر رہی تھی کہ بعض اوقات انسان کتنا بے بس ہو جاتا ہے یو اے ای سے قبل یہی سٹیٹس کبھی لبنان کا ہوا کرتا تھا جسے کسی زمانے میں مغرب کا دروازہ کہا جاتا تھا جہاں کی رنگینیاں مشہور تھیں پھر وہاں بدامنی نے ایسے ڈیرے ڈالے کہ اب کوئی لبنان کی طرف منہ بھی نہیں کرتا دراصل سرمایہ دار بہت بزدل ڈرپوک ہوتا ہے جہاں اسے ذرا سی بھنک پڑ جائے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے یا اس کے سرمائے کو کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے وہ وہاں سے فلائی کر جاتا ہے آجکل امارات کا بھی یہی حال ہے اماراتی حکمران خود مارکیٹوں کے دورے کرکے لوگوں سے رابطے کرکے یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہو گا آپ محفوظ ہیں لیکن وہاں عجیب قسم کی پاجڑ پڑی ہوئی ہے نہ جانے اس جنگ کے بعد امارات اپنا سٹیٹس برقرار رکھ پائے گا یا نہیں خدشہ ہے کہ کہیں امارات میں کھربوں کی سرمایہ کاری نہ ڈوب جائے ایک اور بڑا مسئلہ جو سر اٹھا سکتا ہے وہ گلف اسٹیٹ میں لیبر کلاس کا ہے جو مختلف ملکوں سے روزگار کے سلسلہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اگر یہ جنگ لمبی ہوتی ہے تو ان کی بے روزگاری سے ایک نیا المیہ سر اٹھائے گا تمام تر حالات کا جائزہ لیا جائے تو وقت کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر جنگ بند کر کے بحالی کا کام شروع کیا جائے تو نقصانات کا کسی حد تک مداوا ممکن ہے لیکن اگر یہ جنگ طویل ہو گئی تو پورا خطہ بالخصوص اور آدھی سے زیادہ دنیا بالعموم اس کے اثرات کو بھگتے گی

    Related Posts

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    مورو: بیوہ کا سسرالیوں پر ہراساں کرنے، تشدد اور گھر پر قبضے کا الزام، تحفظ کی اپیل

    مقبول خبریں

    روس اور یورپ کشیدگی: پیوٹن کی مغربی ممالک کو تنبیہ، پرامن بقائے باہمی کی تجویز

    نواز شریف سے محبت کی انوکھی مثال: 28 سال سے ملاقات کا منتظر کارکن، تمام بچوں کے نام بھی شریف خاندان پر رکھ دیے

    انگلینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر دیا

    پانچواں ٹی 20: جنوبی افریقہ کا کلین سویپ، زمبابوے کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ناکام

    صرافہ بازار: سونے کے نرخ گر گئے، فی تولہ قیمت 4,60,236 روپے پر آ گئی

    بلاگ

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    ڈرون: آسمان کی وہ آنکھ جس نے جنگ اور زندگی بدل دی

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.