Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

      پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان میں کارروائی کا مقصد پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ افغان عوام کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
    جمعرات کے روز پریس برینفگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان کے دھمکی آمیز بیانات پر نظر ہے، ہم افغانستان سے ابھرنے والے خطرات سے واقف ہیں اور پاکستانی ادارے ملکی سلامتی کے لیے تیار ہیں۔
    انہوں نے افغان طالبان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کو گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے حق کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرے گا۔
    ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے 23 تا 24 فروری امیرِ قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کیا۔ امیرِ قطر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ قطر کے وزیرِ دفاع اور وزیرِ مملکت نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امیرِ قطر کی جانب سے افغانستان کے معاملے پر کسی کردار کا خیرمقدم کرے گا۔
    طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس 26 فروری کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے ، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وہ جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں شرکت کر کے اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
    ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کی 19ویں برسی ہے۔ اس حملے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ حملے میں ملوث سوامی آسیم آنند نے عوامی سطح پر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
    انہوں نے کہا کہ بھارتی کرنل پروہت نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ بھارت ساںحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔
    ان کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے، جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    Related Posts

    پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ: مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کا دہشت گردی کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان،کومبنگ آپریشنز، ڈرونز پر پابندی

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی شہدا کے گھروں پر حاضری ،فاتحہ خوانی،اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں،تنہا نہیں چھوڑیں گے،DPO

    آئینی بنچ کا بڑا حکم ، اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے کٹوتی فوری روک دی جائے

    مقبول خبریں

    کیا 10 روپے والا کرنسی نوٹ ختم ہونے لگا ہے؟ اہم رپورٹ

    لاہور پولیس میں "بڑی صفائی” کا آغاز: ڈی آئی جی فیصل کامران کا کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، تھانوں میں کھلبلی!

    ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

    بسنت پر مختلف حادثات میں 17 ہلاکتیں ہوئیں،پنجاب حکومت نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.