Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

      پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بسنت پر مختلف حادثات میں 17 ہلاکتیں ہوئیں،پنجاب حکومت نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ بسنت کے موقع پر مختلف حادثات میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
    بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے موقعے پرمحکمہ داخلہ کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق تین افراد کرنٹ لگنے سے، دو افراد درختوں سے گرنے کے باعث جبکہ 12 افراد چھتوں سے گر کر ہلاک ہوئے۔
    عدالت نے بسنت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں جبکہ بسنت کے اخراجات کے بارے میں متفرق درخواست پر ہوم سیکریٹری پنجاب سے جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔
    اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق درخواستوں میں بسنت فیسٹیول کے دوران ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور اس حوالے سے تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں زخمیوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا۔
    درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، اس لیے زخمیوں کی مکمل معلومات عدالت کے سامنے پیش کی جائیں۔عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ بسنت سے متعلق درخواستیں شیخ امتیاز سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جن میں بسنت کے انعقاد، اس سے ہونے والے جانی نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواستوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو بھی چیلنج کیا گیا ہے اور اسے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
    درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ بسنت کے انعقاد کے دوران حفاظتی انتظامات ناکافی رہے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد جان سے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے، اس لیے حکومت کو جوابدہ بنایا جائے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
    عدالت نے بسنت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے پہلے ہی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
    لاہور ہائی کورٹ نے درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
    خیال رہے کہ حکومتِ پنجاب کی اجازت کے بعد 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں 25 سالہ طویل انتظار اور سخت ترین حفاظتی ضابطوں کے سائے میں بسنت منائی گئی۔

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی متعدد کامیاب کارروائیوں میں 34 دہشت گرد واصل جہنم

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    عمران خان کی صحت پر فیصلہ پارٹی نہیں، فیملی کرے گی: علیمہ خان کا پی ٹی آئی قیادت کے خلاف "اعلانِ جنگ”

    مقبول خبریں

    بسنت پر مختلف حادثات میں 17 ہلاکتیں ہوئیں،پنجاب حکومت نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

    بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، اسلام آباد میں اپوزیشن کا بھرپور احتجاج

    داجل چیک پوسٹ حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا: آئی جی پنجاب اور فوجی حکام سمیت کثیر تعداد کی شرکت

    "عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہیے”: 60 سالہ دلہا اور 23 سالہ دلہن کا ناقدین کو بھرپور جواب

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن قوانین تبدیل

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.