Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

      پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، اسلام آباد میں اپوزیشن کا بھرپور احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت اور ہسپتال منتقلی کے معاملے پر قانونی اور سیاسی محاذوں پر تیزی آگئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ اور حمزہ ستار نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
    عمران خان کو فوری طور پر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
    ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کروایا جائے کیونکہ ان کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
    ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے اور ان کی تمام طبی تشخیص ان کے ذاتی معالجین کی زیرِ نگرانی مکمل کی جائے۔
    ایک طرف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تو دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس، عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم کے زیرِ التوا مقدمات کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ جبکہ عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان سے ملاقات کی باقاعدہ اجازت دی جائے اورجیل مینوئل کے مطابق قیدی کو ملنے والی تمام طبی سہولیات بشمول ذاتی معالج سے معائنے کا حق دیا جائے۔
    یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ کو انسانی حقوق کے تناظر میں اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اس درخواست کو سماعت کے لیے کب مقرر کرتی ہے اور انتظامیہ کا اس پر کیا ردعمل سامنے آتا ہے۔

    Related Posts

    داجل حملے کے بعد سرحدی سکیورٹی سخت: آئی جی عبدالکریم کا پنجاب-کے پی سرحد پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    آئی جی پنجاب کا بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا دورہ: خودکش دھماکے کی جگہ کا معائنہ، تمام سرحدی پوسٹوں پر ہائی الرٹ جاری

    مقبول خبریں

    بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر، اسلام آباد میں اپوزیشن کا بھرپور احتجاج

    داجل چیک پوسٹ حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا: آئی جی پنجاب اور فوجی حکام سمیت کثیر تعداد کی شرکت

    "عمر میں کیا رکھا ہے، دل جوان ہونا چاہیے”: 60 سالہ دلہا اور 23 سالہ دلہن کا ناقدین کو بھرپور جواب

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن قوانین تبدیل

    اڈیالہ جیل کے قریب نالے میں گر کر عمران خان کی بہن نورین نیازی زخمی

    بلاگ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    پانچ سو گاڑیوں اور 700 رکشوں سے مبینہ بھتہ وصولی کا نیٹ ورک بے نقاب،،فرنٹ مین کے ذریعے رقوم اکٹھی کرنے کا انکشاف

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.