Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیلز مین کا قتل، امریکی ریاست فلوریڈا میں مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دیدی گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میامی : امریکی ریاست فلوریڈا میں 64 سالہ رونالڈ ہیتھ کو سیلز مین کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق رونالڈ ہیتھ، جو اس سے قبل 16 سال کی عمر میں کیے گئے ایک اور قتل کے جرم میں 10 سال قید کاٹ چکا تھا، کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 12 منٹ پر رائیفورڈ کی ریاستی جیل میں سزائے موت دی گئی۔فلوریڈا کے محکمہ اصلاحات نے ایک بیان میں کہاکہ رونالڈ پی ہیتھ کی سزا پر شام 6 بج کر 12 منٹ ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم پر عمل درآمد کیا گیا تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
    رونالڈ ہیتھ کو 1989 میں اپنے کم عمر بھائی کینتھ ہیتھ کے ساتھ ڈکیتی کے دوران مائیکل شیریڈن کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔کینتھ ہیتھ نے قتل کا اعتراف کیا اور اپنے بھائی کے خلاف گواہی دی جس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق جیوری نے قرار دیا کہ رونالڈ ہیتھ قتل اور ڈکیتی میں مرکزی کردار تھا اور اس نے اپنے کمزور اور کم عمر بھائی کینتھ پر نمایاں اثر و رسوخ برقرار رکھا۔ رونالڈ ہیتھ نوعمری میں کیے گئے ایک قتل کے جرم میں 30 سالہ سزا میں سے 10 سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوا اور رہائی کے چند ماہ بعد ہی اس نے سیلزمین مائیکل شیریڈن کو قتل کیا۔یہ رواں سال امریکا میں سزائے موت پر عمل درآمد کا دوسرا واقعہ ہے۔
    امریکا میں گزشتہ سال مجموعی طور پر 47 سزاؤں پر عمل درآمد کیا گیا جو 2009 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے جب 52 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔گزشتہ سال دی جانے والی 39 سزائیں مہلک انجکشن کے ذریعے دی گئیں۔تین سزائیں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے جبکہ پانچ نائٹروجن ہائپوکسیا کے ذریعے دی گئیں جس میں قیدی کے چہرے پر ماسک کے ذریعے نائٹروجن گیس داخل کی جاتی ہے جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہو جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت کے طریقہ کار کو ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔امریکا کی 50 میں سے 23 ریاستوں میں سزائے موت کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ کیلیفورنیا، اوریگون اور پنسلوانیا سمیت تین دیگر ریاستوں میں اس پر عمل درآمد معطل ہے۔

    Related Posts

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    مقبول خبریں

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.