Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صدر ورلڈ بینک اجے بنگا کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات، فلاحی منصوبوں کی تعریف ، سرمایہ کاری بڑھانے کی یقین دہانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کی سرمایہ کاری اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی بینک کے وفد کا پرجوش استقبال کیا اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں ورلڈ بینک کے کردار کو سراہا۔
    عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں جاری فلاحی پراجیکٹس، خاص طور پر تعلیم، صحت، ٹورازم اور سکل ڈویلپمنٹ (مہارت کی منتقلی) کے پروگراموں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوامی فلاح کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور عالمی بینک ان منصوبوں کی کامیابی میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-02-09-at-12.36.15.mp4

    ملاقات کے دوران موسمیاتی لچک (Climate Resilience)، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے مستقبل میں سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے ”کنیکٹڈ پنجاب پروگرام” تیار کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔ انہوں نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
    مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں اور ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔” انہوں نے ورلڈ بنک کے وفد کو بتایا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے بے گھر افراد کو سستی رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔
    مستحق افراد کے لیے ”نگہبان پیکج” اور ”ہمت کارڈ” جیسی سماجی بہبود کی اسکیمیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔
    نواز شریف آئی ٹی سٹی اور عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
    وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، ای-پروکیورمنٹ اور زراعت میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جس سے زرعی پیداوار میں بہتری آئے گی۔
    عالمی بینک کے وفد نے پنجاب حکومت کے مالی استحکام اور قابلِ عمل کاروباری ماڈلز کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید مالی و تکنیکی تعاون کا عزم دہرایا۔

    Related Posts

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    مقبول خبریں

    پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا انٹر میڈیٹ نتائج کی تاریخوں کا اعلان

    دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی زمبابوے کے خلاف 84 رنز سے شاندار فتح، ٹریوس ہیڈ کی شاندار سینچری

    کوہاٹ دھماکہ میں شہیداورزخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے نام

    گرلز پرائمری سکول میں اوباش کا زبردستی داخلہ، بچوں پر تشدد اور اساتذہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    پرندہ ٹکرانے کے بعد F-16 لڑاکا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ، پائلٹ بروقت ایجکٹ کرنے میں کامیاب

    بلاگ

    دیہاتی زندگی میں چوپال کی اہمیت

    خانۂ خدا بھی محفوظ نہیں!

    خلیج اور فارس کی جنگ—امکانات، اثرات اور پاکستان کی حکمتِ عملی

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.