Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایکس اور ’گروک‘ پر قانون کا شکنجہ سخت: فرانس میں ایلون مسک کے دفاتر پر چھاپہ، برطانیہ میں ڈیپ فیکس پر تحقیقات شروع

      ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

      آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قوانین ہوا میں اڑا دیے؟ اسرائیلی فوج کی مدد پر گوگل کے خلاف سنگین انکشافات

      سوشل میڈیا کا مفت استعمال ختم؟ میٹا کا فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لیے ’پریمیم سبسکرپشن‘ کا اعلان

      "پنجاب بنا ڈیجیٹل!گوگل ٹیک ویلی’ کا قیام؛مریم نواز نے وزرا کے ہمراہ اے آئی ٹریننگ سیشن کی خود قیادت کی”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      تہران کے پر ہجوم شاپنگ کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی،دھوئیں کے بادل چھا گئے

      نئے آئی جی پنجاب کے بعد بھی سی سی ڈی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، سہیل ظفر چٹھہ

      13 سال سے صوبہ پسماندہ کیوں؟ طالبہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سخت سوالات

      میڈیا کی محتاجی ختم، ڈی جی پی آر کی او بی وین کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز نے معائنہ کیا

      خوشاب : عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی اپنے آبائی گاؤں آمد؛ رقت آمیز مناظر

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کی کتاب، اپوزیشن ارکان کی معطلی پر بھارتی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، زبردست ہنگامہ آرائی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں زبردست ہنگامہ آرائی میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی۔ اپوزیشن کے 8 ارکان اسمبلی معطل، ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بھارت چین سرحدی تنازع پر سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کی کتاب کا مسئلہ اٹھایا ۔
    جنرل نروانے کی غیر مطبوعہ کتاب پر ہنگامہ
    اس سے قبل پیر اور منگل بھی لوک سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا۔ در اصل راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں کاروان میگزین میں جنرل نروانے کی غیر مطبوعہ کتاب (فار اسٹارز آف ڈسٹنی) سے متعلق شائع ایک مضمون کے اقتباسات پڑھنے کی کوشش کی۔
    راہل گاندھی نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ "اس میگزین میں نروانے نے کہا کہ یہ ان کی خود نوشت ہے جسے حکومت شائع نہیں ہونے دے رہی ہے۔ میں اس میں سے صرف پانچ لائنیں پڑھنا چاہتا ہوں”۔ بی جے پی لیڈروں نے اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ غیر مطبوعہ کتاب کے اقتباسات کیسے پڑھے جا سکتے ہیں۔
    راہل گاندھی نے حکمراں جماعت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "وہ ایک اقتباس سے ڈر رہے ہیں۔ اس میں ایسا کیا لکھا ہے جو انہیں خوفزدہ کر رہا ہے، اور مجھے بولنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اگر وہ خوفزدہ نہیں ہیں تو مجھے پڑھنے کی اجازت دیں۔”
    سرکار پر نروانے کی کتاب کی اشاعت روکنے کا الزام

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی جس غیر مطبوعہ کتاب کے اقتباسات پڑھ رہے تھے، اس کی ریلیز جنوری 2024 میں ہونی تھی تاہم بھارتی فوج اس کتاب کی جانچ کر رہی ہے۔ ‘دی انڈین ایکسپریس’ نے جنوری 2024 میں رپورٹ کیا کہ پبلشر، پینگوئن رینڈم ہاؤس سے کہا گیا تھا کہ وہ جانچ مکمل ہونے تک کتاب کے اقتباسات یا سافٹ کاپیاں شیئر نہ کریں۔ اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع بھی کسی نہ کسی سطح پر اس جانچ میں شامل تھی۔ تب سے اب تک کتاب کی اشاعت کی اجازت نہیں ملی ہے۔
    گاندھی نے مزید کہا کہ اس اقتباس کا تعلق ڈوکلام کے واقعے سے ہے، جب "چار چینی ٹینک بھارتی حدود میں داخل ہو رہے تھے” اور ایک ریز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سابق "آرمی چیف لکھتے ہیں، اور میں ایک مضمون کا حوالہ دیتا ہوں جو ان کی کتاب کے اقتباس پر مبنی ہے”۔
    راہل گاندھی نے مزید کہ "یہ (سابق) آرمی چیف نروانے کی خود نوشت ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اچھی طرح سے سنیں۔ آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ محب وطن کون ہے اور کون نہیں۔ ”
    بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے مسلسل اعتراض کرتے رہے کہ یہ خود نوشت شائع نہیں ہوئی ہے اور ایوان میں اس کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔
    وزیر دفاع سنگھ نے بھی راہل گاندھی سے وضاحت طلب کی کہ آیا وہ جس کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں وہ باضابطہ طور پر شائع ہوئی ہے۔ "میں چاہتا ہوں کہ وہ ایوان کے سامنے وہ کتاب پیش کریں جس کا وہ حوالہ دے رہے ہیں، کیونکہ جس کتاب کا وہ حوالہ دے رہے ہیں وہ شائع نہیں ہوئی ہے۔”
    اپوزیشن کے آٹھ ارکان پارلیمنٹ سے معطل
    وہیں اپوزیشن کے آٹھ ممبران پارلیمنٹ کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور "سپیکر پر کاغذات پھینکنے” پر بجٹ سیشن کے بقیہ مدت کے لیے لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے ارکان کی معطلی پر ایوان میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو معطل کرنا پڑا۔

    یادرہے آپ بیتی کے کچھ حصے انڈیا کے جریدے کاروان میں شائع ہوئے جن میں سنہ 2020 کی چین انڈیا جھڑپوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ لداخ کی وادی گلوان کے سبب ہونے والی ان جھڑپوں میں ایک کرنل سمیت 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    جنرل نروانے نے اپنی یاد داشت میں لکھا ہے کہ چینی ٹینکوں کو انڈین فوج نے خبردار کیا، اس کے باوجود وہ آگے بڑھتے چلے گئے۔پروٹوکول کے مطابق جنرل نروانے کے لیے واضح احکامات یہ تھے کہ جب تک اعلیٰ سطح سے اجازت نہ ملے، فائر نہ کھولا جائے۔انڈین آرمی چیف نے اپنے ملک کی قیادت سے رابطوں کی کوشش کی اور پوچھا کہ ’اُن کے لیے کیا حکم ہے؟‘رات سوا آٹھ بجے شروع ہونے والی چینی ٹینکوں کی پیش قدمی کے بعد اعلیٰ سطح قیادت سے رابطوں کی بار بار کوشش کی گئی، لیکن ’جواب تقریباً سوا دو گھنٹے بعد رات 10 بج کر 30 منٹ پر آیا۔‘جنرل نروانے کے مطابق انھیں کہا گیا کہ ’جو مناسب سمجھیں، وہ کریں۔جنرل نروانے نے اپنے بقول یہ فیصلہ کیا تھا کہ ’ہم پہلے گولی نہیں چلائیں گے۔یہ چال بازی کی جنگ تھی اور چینی فوج داؤ میں آ گئی۔مزید لکھا ہے کہ اس سے بحران تو ختم نہ ہوا لیکن سب سے خطرناک مرحلہ گزر چکا تھا اور صورت حال ’سنبھال لی گئی تھی۔

    Related Posts

    سیف الاسلام قذافی کے قتل کے بعد لیبیا میں انتخابات کی راہ ہموار

    سعودی ترکیہ تعلقات کو مزید بلند سطح تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوغان

    ایکس اور ’گروک‘ پر قانون کا شکنجہ سخت: فرانس میں ایلون مسک کے دفاتر پر چھاپہ، برطانیہ میں ڈیپ فیکس پر تحقیقات شروع

    مقبول خبریں

    رفعت مختار کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعیناتی منسوخ

    بینک اب صارفین کو بھیجے جانیوالے ایس ایم ایس سروس چارجز وصول نہیں کرسکیں گے

    ملک بھر میں پہلا روزہ کب ہوگا” محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    نئے آئی جی پنجاب کا چارج سنبھالنے کی تقریب؛ ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی کے پروٹوکول سے انحراف پر سوالات اٹھ گئے

    ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

    بلاگ

    “نااہل افسر شاہی“ سینئیر کالم نگار توفیق بٹ

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    ایک ماں، ایک معصوم بچی، اور سچ کی لاش: KPI فیک رپورٹس نے بھاٹی گیٹ سانحہ کیسے جنم دیا؟

    بھاٹی گیٹ سانحہ: تجاوزات،،جعلی انسدادِ تجاوزات، اصلی کمائی فوٹو سیشن اور کروڑوں کی گیم، کالم نگار ملک محمد سلمان کی چشم کشا تحریر

    دکان کے باہر اونٹ باندھنے پر قصاب گرفتار، شہر میں بحث چھڑ گئی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.