Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بینک اب صارفین کو بھیجے جانیوالے ایس ایم ایس سروس چارجز وصول نہیں کرسکیں گے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کمرشل بینکوں کو صارفین کو بھیجے جانے والے ایس ایم ایس پر سروس چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے۔
    بدھ کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی نے ایس ایم ایس سروس چارجز سے متعلق شکایات کا معاملہ اٹھایا۔
    انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک سے استفسار کیا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ صارفین سے ایس ایم ایس سروس کے چارجز وصول کیے جا رہے ہیں؟
    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بینکوں نے ایس ایم ایس سروس چارجز کے ذریعے اربوں روپے کما لیے ہیں۔ اگر کوئی ادارہ سہولت فراہم کر رہا ہے تو وہ سہولت اپنی ہی صارفین کو دیتا ہے۔
    اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بینک ایس ایم ایس سروس صارفین کی رضامندی سے فراہم کرتے ہیں، اور جو صارف یہ سہولت لیتا ہے اس سے چارج وصول کیا جاتا ہے۔
    جس پر چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیے کہ گورنر سٹیٹ بینک ہمیشہ کی طرح نجی بینکوں کی وکالت کر رہے ہیں۔
    چیئرمین کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر بھی صارفین کو پیغامات بھیجتا ہے، کیا وہ اس کے چارجز وصول کرتا ہے؟ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینک صارفین سے ایس ایم ایس چارجز وصول کرتے ہیں، جو صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔
    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گورنر سٹیٹ بینک نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بینک صارفین سے فی ایس ایم ایس 0.54 سے 0.89 پیسے تک چارج کرتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بینک صارفین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کر رہے۔اس پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو اصولی طور پر ایس ایم ایس چارجز وصول کرنے سے روکنے کی سفارش کر دی۔

    Related Posts

    بدبخت نے چار سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے ق ت ل کر دیا

    وقار بھی کھو بیٹھے؟ شکست کے بعد ارجنٹین ٹیم کا شرمناک رویہ، ہسپانوی کھلاڑیوں سے ہاتھ پائی

    فائنل : ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    مقبول خبریں

    بدبخت نے چار سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے ق ت ل کر دیا

    وقار بھی کھو بیٹھے؟ شکست کے بعد ارجنٹین ٹیم کا شرمناک رویہ، ہسپانوی کھلاڑیوں سے ہاتھ پائی

    فائنل : ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    اسپین نے فٹبال کی دنیا فتح کر لی؛ مرد ،خواتین، عالمی، اولمپک اور یورپی ٹائٹل ایک ساتھ اپنے نام

    کروڑوں ڈالر کی انعامی رقم کی بارش

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.