لاہور: سی سی ڈی کے چیف ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفرچٹھہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم میں 80٪ کمی آئی ہے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کے بعد بھی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وہ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کی موثر کارروائیوں کے بعدپنجاب زیادہ محفوظ ہوچکاہے۔
نئے آئی جی پنجاب کے بعد بھی سی سی ڈی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، سہیل ظفر چٹھہ

