Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سلیکون ویلی کیلے فورنیا :ایلون مسک نے اعلان کیاہے کہ ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مصنوعی ذہانت کی اسٹارٹ اپ کمپنی ایکس اے آئی کو خرید لیا ہے۔

    اس بڑے معاہدے کا مقصد ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت اور خلا سے متعلق منصوبوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔ اس انضمام کے بعد اسپیس ایکس کو ایکس اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ ”گروک“ اور جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً ایک ٹریلین ڈالر جبکہ ایکس اے آئی کی قدر 250 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔ ایکس اے آئی کے سرمایہ کاروں کو ہر ایک شیئر کے بدلے اسپیس ایکس کے 0.1433 شیئرز ملیں گے، جبکہ کچھ اعلیٰ افسران کو شیئرز کے بجائے نقد رقم لینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
    اس معاہدے کے بعد مشترکہ کمپنی کے شیئرز کی قیمت تقریباً 527 ڈالر فی شیئر متوقع بتائی جا رہی ہے۔
    یہ سودا دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انضمام اور خریداری کا معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سے پہلے یہ اعزاز پچیس سال سے زیادہ عرصے تک ووڈا فون کے پاس رہا۔ سال 2000 میں ووڈافون نے جرمنی کی مانسمین کمپنی کو 203 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اور اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔
    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اسپیس ایکس کو ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مزید مضبوط بنا سکتا ہے، جہاں اسے گوگل، میٹا، ایمیزون اور اوپن اے آئی جیسی بڑی کمپنیوں کا سامنا ہے۔
    ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ صرف ایک نیا باب نہیں بلکہ ایک نئی کتاب کا آغاز ہے، جس کا مقصد کائنات کو سمجھنا اور انسانی شعور کو ستاروں تک پھیلانا ہے۔ اگرچہ یہ بیان علامتی انداز میں دیا گیا، تاہم اس سے مسک کے طویل المدتی اور سائنسی وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔
    یہ انضمام ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسپیس ایکس رواں سال ایک بڑے عوامی شیئرز فروخت (آئی پی او) کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے ذریعے کمپنی کی قدر ڈیڑھ ٹریلین ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

     

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.