Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیف الاسلام قذافی کے قتل کے بعد لیبیا میں انتخابات کی راہ ہموار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    طرابلس:گزشتہ روز منگل کی شام لیبیا کے دار الحکومت طرابلس کے جنوب مغرب میں واقع شہر الزنتان میں ملک کے سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو 4 نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر میں قتل کر دیا۔

    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ لاش کی ایک مشکوک تصویر گردش کرنے لگی، جس میں ایک ٹرک میں لاش دکھائی گئی ہے۔ تاہم قذافی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق گردش کرنے والی تمام تصاویر جعلی ہیں۔

    لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ فرانزک ماہرین اور تفتیش کاروں نے لاش کا معائنہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیف الاسلام کی موت گولیوں کے لگنے سے آنے والے زخموں کے باعث ہوئی۔ حکام مشتبہ افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے سرگرم ہیں۔

    یورپی ایلیٹ سے لے کر بدوی زندگی کا سفر

    سیف الاسلام نے جو کبھی اپنے والد کے ممکنہ جانشین سمجھے جاتے تھے، زندگی کا ایک طویل حصہ قید اور روپوشی میں گزارا۔ اگرچہ وہ کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں تھے، لیکن وہ لیبیا کی طاقت ور ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

    انہوں نے لیبیا کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے اور ‘لوکربی دھماکے’ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی جیسے حساس سفارتی معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔ لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ سیف الاسلام انگریزی روانی سے بولتے تھے اور ایک دور میں مغرب کے قریب سمجھے جاتے تھے۔

    سال2011 میں جب قذافی حکومت کے خلاف تحریک چلی، تو سیف الاسلام نے مظاہرین کو "چوہے” قرار دیتے ہوئے سخت کریک ڈاؤن کی حمایت کی۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ "ہم یہیں لڑیں گے اور یہیں مریں گے”۔ طرابلس پر باغیوں کے قبضے کے بعد وہ خانہ بدوش کا بھیس بدل کر نائجر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ‘ابوبکر الصدیق بریگیڈ’ نے انہیں صحرائی راستے سے گرفتار کر لیا۔

    انہوں نے چھے سال الزنتان میں قید کاٹی، جہاں ان کی زندگی والد کے دور کی شاہانہ عیاشیوں سے یکسر مختلف تھی۔ سال 2015 میں طرابلس کی ایک عدالت نے انہیں جنگی جرائم پر سزائے موت سنائی، جبکہ عالمی فوجداری عدالت (ICC) کو بھی قتل اور ظلم و ستم کے الزامات میں ان کی تلاش تھی۔

    سال2017 میں عام معافی کے تحت رہا ہونے کے بعد وہ کئی سال روپوش رہے، یہاں تک کہ 2021 میں صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ ان کی نامزدگی نے لیبیا میں شدید تنازع کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے انتخابات کا عمل تعطل کا شکار ہوا اور ملک سیاسی جمود کا شکار ہو گیا۔

    تجزیہ کار جلیل حرشاوی کے مطابق سیف الاسلام کی موت کے بعد قذافی کے حامی دھڑوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، تاہم ان کے منظر نامے سے ہٹنے سے لیبیا میں انتخابات کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.