Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کا دھرنا ختم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا تاہم پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوگئی، جس کے بعد احتجاج دھرنا ختم کردیا گیا۔
    وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ راجہ ناصر عباس، لطیف کھوسہ اور اراکین اسمبلی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں پارٹی رہنماوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر احتجاج کیا۔
    پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اورلطیف کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے چیمبر میں گئے تاہم چیف جسٹس کی غیرموجودگی کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔ دونوں رہنماؤں نے رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل سے ملاقات کی۔
    بعد میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جو 30 منٹ سے زائد جاری رہی جب کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے سپریم کورٹ کے باہر صبح سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ اس دوران پولیس کی طرف سے سپریم کورٹ اور اطراف سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے۔
    اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ سیاسی ملاقاتیں بند ہیں، سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو خاموشی سے اسپتال لایا گیا، ان کے وزرا مسلسل جھوٹ بولتے رہے، ہم چاہتے ہیں کہ بانی کے ذاتی معالج ان سے ملاقات کریں، بانی کے ذاتی معالج تو سیاسی بات نہیں کرتے۔
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسپتال لے جانے پر بانی پی ٹی آئی کے خاندان سے مشاورت نہیں کی گئی، کہا جارہا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی رپورٹ بانی اور ان کی ہمشیرہ کے حوالے کی جائے گی، رپورٹ ہمارے سامنے آئے گی تو ذاتی معالج اور خاندان فیصلہ کرے گا، اصل معاملہ بانی پی ٹی آئی کی ناحق قید اور ان کے خاندان سے ملاقات نہ کروانے کا ہے، آگے کے لائحہ عمل پر ہماری آج میٹنگ ہوگی۔
    سینیٹ میں اپوزیشن رہنما علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ یہ کررہے ہیں یہ غیر انسانی اور آئینی ہے، عدالتی احکامات کے باجود اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں ہورہی، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارا عدالتی نظام کتنا کمزور ہے۔

     

    Related Posts

    وزیراعظم کا خصوصی پیغام لے کر حمزہ شہباز کی جیکب آباد آمد: ایم این اے میر اعجاز جکھرانی سے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات؛ وزیراعلیٰ مریم نواز کے انقلابی اقدامات پر بھرپور خراجِ تحسین!

    مقبول خبریں

    تیز ہوائیں ،بارش اورژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    چترال : 320 میٹر کے فاصلے سے آئی بیکس کا ‘پرفیکٹ شاٹ’، شیخوپورہ کےڈیوڈ سکندر حیات نے تاریخ رقم کر دی!

    لاہور میں اندوہناک واقعہ: دو بچے اور خاتون ہلاک، ملزم پراپرٹی ڈیلرکی خودکشی

    ؒحنین شاہ نے میچ کا پانسا پلٹ دیا، حیدر آباد کنگز نے دو رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

    سیالکوٹ :تھانہ سول لائن میں کچھ ہی دیر میں دو ایس ایچ اوز کی تبدیلی، سب انسپکٹرمیاں شہباز نے چارج سنبھال لیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.