لندن :سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں اور اس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کے خدشات کے باعث جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
برینٹ خام تیل کے فیوچر (مستقبل کے) معاہدوں کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 113.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 100.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز (22 اکتوبر) کو برینٹ خام تیل چار مئی کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے جمعرات کو ظہران شہر میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا جب دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمد کنندہ ملک اور یمن میں قائم حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

