Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈکیخلاف ون ڈےکی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرکے انگلش ٹیم کے جبڑوں سے فتح چھین لی، یہ ون ڈےکی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف ہے جو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا پہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

     انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ڈالے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 375 رنز کا تھا، جوپاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔

      انگلش کپتان ہیری بروک نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ ہیری بروک نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر  ڈبل سنچری بنائی اور 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     ہیری بروک کے علاوہ  ول جیکس  30 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جوروٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے  ویلالاگے سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  فرنینڈو اور جنتھ لیاناگے ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    پہاڑ جیساہدف بھی انگلینڈکی شکست نہ ٹال سکا، ہیری بروک کی ڈبل سنچری ضائع

    پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز مایوس کن رہا۔ سری لنکن ٹیم نے صرف 5 اوورز کے اندر 24 رنز پر اپنے دونوں ابتدائی بلے بازوں کو کھو دیا۔ کمیندو مینڈس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان کوشل مینڈس کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

    اس  کے بعد پون رتنائیکے نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر انگلینڈ کے بولرز پر جوابی حملہ کیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے صرف 137 گیندوں پر 166 رنز کی شراکت قائم کی۔ 28ویں اوور میں فرنینڈو 83 گیندوں پر 97 رنز بنانےکے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    فرنینڈو کے آؤٹ ہونے کے بعد داسن شناکا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر نے رتنائیکے کے ساتھ مل کر رنز بنانے کی رفتار برقرار رکھی اور چوتھی وکٹ کے لیے تیزی سے 133 رنز جوڑ دیے۔ اس دوران رتنائیکے نے اپنی دوسری ون ڈے سنچری مکمل کی۔

    41ویں اوور میں رتنائیکے 106 گیندوں پر 130 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سیم کرن کا شکار بنے۔ ان کی اننگز میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    دوسری جانب شناکا نے جنتھ لیاناگے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کرکے ہدف کا تعاقب جاری رکھا تاہم وہ نروس نائنٹیز شکار ہوگئے اور 97 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔شناکا نے صرف 50 گیندوں پر 97 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    شناکا کے آؤٹ ہونے کے بعد لیاناگے نے سری لنکا کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انہوں نے 50 ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو جیت دلوادی۔لیاناگے نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 79 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ  سیم کرن نے 2 جب کہ جیمی اوورٹن اور لیام ڈاسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

     یہ پاکستانی گراؤنڈ پر تاریخ کا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے، اس سے پہلے جنوبی افریقا نے ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف 435 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

    خیال رہےکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار 400 رنز کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان کا 337 رنز کا سب سےبڑا ٹوٹل بنایا گیا تھا۔

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت قائم CCD نے صوبے میں جرائم کا خاتمہ اور مجرموں کی دوڑیں لگادیں؛ عوام کا خراج تحسین۔

    بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان!

    صدر پھولنگر پولیس کی کارروائی، 2 مبینہ منشیات فروش گرفتار، چرس اور بھنگ برآمد

    مقبول خبریں

    گوادر، تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملہ کی ناکام کوشش، 3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوا، کرک میں دہشتگردوں سے مقابلہ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار شہید

    شیخوپورہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب تشدد سے جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار،

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.