Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صومالی لینڈ عالمی قانون کی خلاف ورزی،پاکستان سمیت 21 اسلامی ممالک نے مسترد کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان سمیت 21 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
    اسلام آباد میں جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست کے حصوں کو الگ ریاست کے طور پر تسلیم کرنا علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے عالمی برادری کو اس اقدام کو مسترد کرنا چاہیے۔
    پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اسرائیل کا اعلان غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدام ہے جو نہ صرف صومالیہ بلکہ پورے خطے کے امن کو متاثر کر سکتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو ایسی پالیسیوں سے باز رکھے جو خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پاکستان نے صومالیہ میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام اقدامات کی حمایت دہراتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھی توثیق کی۔
    ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کی حمایت جاری رکھے گا۔
    سعودی عرب نے بھی صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل اور صومالی لینڈ کے درمیان باہمی تسلیم کے اعلان کو مسترد کر دیا۔
    ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے امکان کو فی الحال رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔
    واضح رہے کہ اسرائیل صومالی لینڈ کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، جس پر کئی ممالک اور تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.