Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مڈ ٹرم الیکشن ہارنے کے بعد کیا ہوگا? صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفت برقرار رکھے کیلئے خفیہ روڈ میپ تیارکرلیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی وسط مدتی انتخابات کے دوران کانگریس میں اکثریت کھونے کے خدشات کے پیشِ نظر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے قانون ساز ادارے کی منظوری کے بغیر صدارتی اختیارات کے ذریعے حکومت چلانے کے لیے مہینوں پر محیط ایک خفیہ روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے وائٹ ہاؤس اہلکار اور اس معاملے سے واقف دو افراد کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس انتخابات میں فتح حاصل کر کے کانگریس کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں، تو ٹرمپ انتظامیہ قانون سازی کے بجائے ایگزیکٹو آرڈرز اور صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اہم سیاسی و معاشی ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی، ساتھ ہی ممکنہ کانگریسی تحقیقات کے خلاف بھی دفاعی حکمتِ عملی اپنائے گی۔
    رپورٹ کے مطابق، ڈینیل ملر، بجٹ ڈائریکٹر رسل ووگٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل ول شارف پر مشتمل سینیئر حکام کی ٹیم اس منصوبے پر اپریل 2026 سے کام کر رہی ہے۔
    وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس تیاری کے تحت ایسے ایگزیکٹو اقدامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کے ذریعے امگریشن، درآمدی ڈیوٹیوں، ہاؤسنگ اخراجات اور وفاقی فنڈز کے استعمال کے معاملے پر کانگریس کی اجازت کے بغیر فیصلے کیے جا سکیں۔
    اگرچہ انتخابی سروے ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی برتری کا اشارہ دے رہے ہیں، تاہم صدر ٹرمپ کو اپنی دوسری مدتِ صدارت کے دوران تجارت، غیر ملکی پالیسی اور بیوروکریسی پر حاصل وسیع صدارتی اختیارات کے باعث فیصلے نافذ کرنے کا قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک اکثریت کی صورت میں اپنے مستقبل کے طرزِ عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی صورتِ حال میں صدارتی ویٹو کا استعمال کریں گے۔
    ‘پوڈ فورس ون‘ پوڈکاسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ شروع میں ہر مخالف قانون کو روکنے کے لیے ’مسٹر ویٹو‘ بن جائیں گے اور بعد میں ڈیموکریٹس کے ساتھ ممکنہ معاہدوں کی راہ ہموار کریں گے۔
    واضح رہے کہ ایوانِ نمائندگان میں 214، جبکہ سینیٹ میں 47 کی باریک اکثریت کے پیشِ نظر ڈیموکریٹس کو فتح کے لیے ایوانوں میں کم از کم چار، چار نشستوں کی ضرورت ہے۔
    مجوزہ ایگزیکٹو اقدامات کے تحت ونڈ ٹربائنز اور اہم معدنیات کی درآمد پر نئے ٹریف عائد کرنے، غیر ملکی طلباء اور عارضی ورکرز کے ویزا قوانین کو سخت بنانے، اور ہاؤسنگ کے اخراجات کم کرنے سے متعلق صدارتی احکامات شامل ہو سکتے ہیں۔
    اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر رسل ووگٹ کانگریس سے پہلے سے منظور شدہ فنڈز کے سیاسی ترجیحات کے مطابق استعمال اور گرانٹس کی تقسیم کے قواعد بدلنے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وفاقی اخراجات پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے۔
    قانونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزارتِ انصاف سے صدارتی دائرہ اختیار کی حدود پر قانونی آرا بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
    دوسری جانب اگر ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول حاصل کرتے ہیں تو ٹرمپ انتظامیہ کو ایگزیکٹو آرڈرز سے ہٹ کر سنگین تحقیقات، دستاویزات کی طلبی، اور اہم عدالتوں و انتظامی عہدوں پر نامزدگیوں کی منظوری میں سخت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے وکلا نے ممکنہ تحقیقات اور سمندری یا دفتری مراسلات کے احتساب سے نمٹنے کے لیے حکام کو پیشگی ہدایات جاری کر دی ہیں اور صدارتی مراعات کے استعمال کے ذریعے اندرونی مشاورت کو کانگریس کی نظروں سے محفوظ رکھنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

    Related Posts

    ایران حملے کے انکشاف کے بعد سینیٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ کیوں پڑا?

    مہمند: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

    MQM-170 چار ڈرونز قبضے میں لے لئے، ایم کیو 9 ڈرون مارگرایا ، پاسداران انقلاب

    مقبول خبریں

    مڈ ٹرم الیکشن ہارنے کے بعد کیا ہوگا? صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفت برقرار رکھے کیلئے خفیہ روڈ میپ تیارکرلیا

    ایران حملے کے انکشاف کے بعد سینیٹر کرس مرفی کو دل کا دورہ کیوں پڑا?

    مہمند: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

    MQM-170 چار ڈرونز قبضے میں لے لئے، ایم کیو 9 ڈرون مارگرایا ، پاسداران انقلاب

    فیصل آباد: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ ملزمان نوخیز موٹا،حسنین چنٹو اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.