اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےقریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان اور یواے ای کی قیادت نے مختلف شعبوں میں تعاون پرپیش رفت اورروابط مزید گہرا کرنے کے امکانات کاجائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کی توثیق کی۔
یواے ای کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کےبرادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اورصدر یو اے ای کی ملاقات،امن، استحکام ،پائیدار ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

