اراولپنڈی :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر تک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ برس میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز شریف نےراولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے ۔ رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کیا جبکہ لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان بھی کیاعلیٰ مریم نواز کی جلد از جلد بس اسٹیشن بنانے کی ہدایت دی ہے۔
100 ارب سے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج ، سیوریج سسٹم بنے گا
جبکہ انہوں نے 100 ارب سے پنجاب کے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کر دیا
وزیر اعلی مریم نواز شریف کا حراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر آنے والا دن پچھلے دن سے بہتر ہوگا۔80 گرین بسیں پنڈی کے عوام کے لیے ہمارا حقیر تحفہ ہیں۔
بہت سالوں بعد آج پنڈی کی وہی خوبصورتی اور صفائی نظر آئی۔راولپنڈی آج چمک دمک سے بھرپور ہے ،ہریالی کے ساتھ اور تیزی سے ہوتے ترقیاتی کاموں کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہنواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ تکمیل کے آکری مراحل میں ہے،عوام کو گھنٹوں کی مسافت سے نجات ملے گی۔اسلام آباد ایکسپریس وے سے پشاور روڈ تک 25 کلومیٹر طویل ،9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور پر مشتمل سگنل فری کوریڈور بنا رہے ہیں-مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ آج سگنل فری کوریڈور کا کام 30 ارب روپے سے شروع ہوا ہے اور اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ افراد براہِ راست فائدہ اٹھائیں گے۔ڈیڑھ سال میں جتنے کام سڑکوں اور ہسپتالوں میں پنڈی میں ہوئے کبھی نہیں ہوئے۔
کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو دنگا فساد،گالیاں یاد آتی ہیں ،نوازشریف کے نام سوچوترقی ذہن میں آتی ہے
مریم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی میں پہلے بھی اگر کچھ کام ہوا تو نواز شریف یا شہباز شریف نے کیا یا پھر اب ہو رہا ہے۔راولپنڈی میٹرو شہباز شریف نے بنائی مری میں جتنے کام ہوئے نواز شریف نے کیے۔مسلم لیگ ن کے سوا کبھی کسی نے پاکستان یا پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا ذکر ہو تو گالیاں، دنگا اور فساد یاد آتا ہے اور نواز شریف کا نام سوچو تو انفراسٹرکچر اور ترقی کا نام ذہن میں آتی ہے۔مسلم لیگ جب بھی آئی ملک نے ترقی کی،جب نکالا گیا ملک پیچھے گیا-ایک حقیقت ہے کہ کام کرنا آتا ہے تو صرف مسلم لیگ ن کو ہی آتا ہے۔عوام کی خدمت کرنا آتی ہے تو بھی مسلم لیگ کو آتی ہے۔
واہگہ گرین ہیرٹیج کوریڈور دیکھ کرہر کوئی عش عش کراٹھے گا
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔رواں سال ایک ہزار انٹر ویلج سڑکیں بننے جا رہی ہیں۔پنجاب کے کسی شہر میں کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ والی نہیں رہے گی۔واہگہ سے لاہور تک کا علاقہ پہلے ٹوٹا پھوٹا تھا اب عالی شان کوریڈور بن چکا ہے-واہگہ بارڈر پر جب سیاح آتے تھے تو شرمندگی ہوتی تھی۔اب 14 کلومیٹر کے خوبصورت گرین ہیریٹیج کوریڈور بن گیا ہےجو بھی ہمارے ملک میں قدم رکھے گا کوریڈور کو دیکھ اش اش کر اٹھے گا۔
350 گھروں کی روزانہ تعمیر، بہت بڑا ریکارڈ
انہوں نےکہا کہ دس ماہ کی قلیل مدت میں ایک لاکھ گھر زیرِ تعمیر ہیں یہ بہت بڑا ریکارڈ ہے۔اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 350 سے 400 گھر روزانہ تعمیر ہو رہے ہیں۔لوگ کرائے کے مکان چھوڑ کر اپنے گھروں میں جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال جنوری میں علاج شروع کرے گا۔کوابلیشن مشین سے 20 کینسر مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔کینسر سٹیج ون کے مریض کوابلیشن مشین سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان سارے امراض کا علاج ہوگا جن کا علاج پاکستان میں نہیں
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن کر فعال ہو گیا،جلد افتتاح ہوگا-ساہیوال میں کارڈیک سینٹر بن گیا،لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بن رہا ہے۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ان تمام بیماریوں کا علاج ہو گا جن کا علاج پاکستان میں نہیں- کلینک آن وہیل گھر گھر جا کر علاج کر رہا ہے۔کینسر مریضوں اور دیگر ادویات جو نہیں ملتیں تھیں اب 100 فیصد مفت ہیں،دہلیز پر ملتی ہیں-موذی امراض کے مریضوں کو دو دو ماہ کا اسٹاک گھر پر دروازے پر دے رہے ہیں۔ٹائپ ون کے بچوں کی انسولین بھی گھر بھیجی جا رہی ہے۔
کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں
انہوں نے کہا کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں ہوتا۔پنجاب نیا آرڈیننس لایا ہے زمین پر قبضے کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا۔سینکڑوں قبضے ایک ہفتے میں واپس مل گئے،لوگوں کی نسلیں عدالتوں میں رُل جاتی تھیں قبضہ ختم نہیں ہوتا تھا –
اسکولوں کے 50 ہزار نئے کمروں کی تعمیر
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تعمیر و آرائش پر بہت کام کیا ہے اور جلد ہی صوبے میں کوئی ایسا اسکول نہیں ہوگا جہاں بچوں کو باہر یا برآمدوں میں بیٹھ کر پڑھنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں 50 ہزار نئے کمرے تعمیر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کو میگا پروجیکٹ دیے ہیں اور صوبے میں سڑکیں ہیں تو بسیں بھی چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں سڑکوں کا جال بچھایا ہوا ہے اور جہاں تک کرایوں کا تعلق ہے تو بس میں 20 روپے سفر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’اسکول میل پروگرام‘ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت کئی لاکھ بچوں کو روزانہ دودھ کا پیکٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اب تو کھانا بھی دینا شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسکول میں بچوں کے داخلے بڑھ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے کئی سال بعد پنجاب میں پہلی بار اسموگ میں 60 تا 70 فیصد کمی آئی ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ اب ہم بہت بڑے پروجیکٹ شروع کرنے والے ہیں جن میں دیہاتوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے ایک ہزار اندرونی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور یہ کام 6 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کچھ سرکاری اسکول تو اتنے خوبصورت بنادیے گئے ہیں کہ ان کو دیکھ کر پرائیوٹ اسکولوں کا گمان ہوتا ہے۔


