فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔
ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔
جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی، اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں فتح دلائی۔

