لاہور :(حافظ نعیم ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھی ، سیاسی، معاشی اور حکومتی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھاعدالت پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا۔
انہوں نےکہا کہ آج دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا۔بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دوہرائے۔انہوں نے 2017ء کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے۔بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات کامزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے۔وانا کیڈٹ کالج کا واقعہ اے پی ایس پشاور سے بڑا سانحہ ہو سکتا تھا۔وانا میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے پانچ سو سے زائد طلبا کو بازیاب کرایا۔وانا کیڈٹ کالج پر پاک فوج نے مہارت اور بہادری سے آپریشن کیا، کسی ایک طالب علم کو نقصان نہیں پہنچا۔ہماری پاک فوج اور ہماری فورسز خراج تحسین کے لائق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی ہے۔ہم ہر دہشت گرد کا پیچھا کر رہے ہیں۔

