Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      “فٹنس“ ہوتو ایسی ، سلمان خان کی سوئمنگ پول پر “بیک فلپ“ سوشل میڈیا پروائرل

      داڑھی مونچھ کا صفایا، اداکارسلمان خان کی فریش لک

      وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہئیر اسٹائلسٹ کے سیلون پرآمد اور سیلفیاں

      آسٹریلیا میں ریت کا طوفان

      روسی صدر پوٹن کا نئی دہلی میں پرتپاک استقبال، راشٹر پتی بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ویڈیو

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد،مشترکہ اجلاس طلب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: چیئرمین ایوان بالا یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا، جسے چیئرمین نے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کر دیا۔

    یئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج معمول کی کارروائی معطل کرکے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کر دی۔
    سینیٹ میں وقفہ سوالات و جوابات معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، تحریک طارق فضل چوہدری نے پیش کی جو چیئرمین سینیٹ نے تحریک منظور کرلی۔
    اس سے قبل، وزیراعظم کی ورچوئل صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی تھی، تاہم قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کے شیئر ختم کا ایجنڈا شامل نہیں کیا گیا تھا۔
    وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آج 27 ویں آئینی ترمیم کے خد و خال ہاؤس کے سامنے رکھوں گا، آج پیش ہونے والا مسودہ منظور نہیں ہونے والا ہے صرف پیش کیا جائے گا، مجھے اجازت دیں کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خد و خال بیان کروں۔
    بعد ازاں، سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ پیش کیا گیا، مسودہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، مسودہ پارلیمانی کمیٹی کو سپرد کردیا گیا۔
    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو پیش کر دیتے ہیں، کمیٹی اپنا کام کرے گی، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کمیٹی میں قومی اسمبلی اورسینیٹ کے ارکان بیٹھتے ہیں، بل کمیٹی کو جائے گا، کمیٹی میں دیگر ارکان کو بھی مدعو کریں گے جو کمیٹی کے رکن نہیں ہیں، اپوزیشن سے بحث کا آغاز کریں گے۔جس پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن سے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں ، بل قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے سپرد کر دیتا ہوں۔
    قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا مشترکہ اجلاس طلب
    دوسری جانب، 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا مشترکہ اجلاس آج ہی طلب کرلیا گیا۔
    سینیٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جلدی ہے کہ یہ ترمیم جلدی سے منظور ہوجائے، میری تجویز ہے اسے کمیٹی میں بھیجنے کے بجائے ہاؤس کو ہی کمیٹی کا درجہ دے دیں، ہاؤس میں موجود تمام سینیٹرز اس پر اپنی رائے دیں۔
    سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم
    مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین جب بنا تھا اتفاقِ رائے سے بنا تھا، ایسی ترمیم کیوں لائیں جس پر سب کا اتفاقِ رائے نہیں ہے، جو بھی ترمیم ہو اس پر اتفاقِ رائے ہونا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ ایسے آئینی ترامیم کروا رہے ہیں جیسے چوری کر رہے ہوں، ترامیم میں جتنی خوبصورت انگریزی ہو نقصان دہ ہے، عدلیہ کو معذور کر دیا گیا، ترامیم آئین کو متنازع کر دیں گی، یہ طریقہ کار درست نہیں ہے۔
    راجا ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ کیا جلدی بازی ہے کہ دو دن ہیں، چاہے مہینے لگیں آئین میں ترامیم اتفاق رائے سے ہونی چاہئیں، آئین اور عمرانی معاہدہ آج دفن ہونے جارہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم آئین پاکستان پر حملہ ہے، یہ ایوان عوامی نمائندہ نہیں ہے، فارم 47 کی پیداوار ہے۔
    اسحٰق ڈار،نائب وزیراعظم
    نائب وزیراعظم سینیٹر اسحٰق ڈار نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں مفصل بحث کی جا سکے گی۔
    نائب وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی گیند چیئرمین سینیٹ کے کورٹ میں پھینک دی، ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کی تقرری چیئرمین سینیٹ کا اختیار ہے، جناب چیئرمین آپ کا استحقاق ہے، آپ تقرری کریں گے۔
    اس پر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں ابھی ڈرافٹ ملا ہے، اپوزیشن کو اندھی سائیڈ پر مت لائیں، ہم ابھی اس پر بحث نہ کریں سب کو اسے پڑھنے دیں۔

    وفاقی وزیر قانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس پر وضاحت کردوں کہ اس آرٹیکل پر بات چیت اپوزیشن ضرور کرے لیکن اپنی فوج کی عزت کو دیکھ کر بات کریں۔
    ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو قوم کی خدمت کے عوض میں فیلڈ مارشل کے اعزازی عہدے سے نوازا، قومی ہیروز کو اس طرح کے ٹائٹل سے نوازا جاتا ہے، آرمی چیف چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد وفاقی آئینی عدالت کی تجویز سامنے لائے ہیں، ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر پر جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر جارہے اور جہاں سے جائیں گے ان دونوں کے چیف جسٹس عمل میں شامل ہوں گے جب کہ اگر کسی جج کو 2 سال سے زائد عرصہ تک ٹرانسفر ہوگا تو اس جج کی رضامندی شامل ہوگی۔
    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشنز کا ابہام دور کیا گیا ہے، ابھی یہ تجاویز ہیں لیکن دو تہائی سے پاس کریں گے تو منظور ہوگا جب کہ بلوچستان سے کابینہ کا سائز 11 فیصد سے 13 فیصد کیا گیا ہے اور وزیر اعظم کے مشیران کی تعداد 5 سے 7 کی جارہی ہے۔
    اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے درخواست ہے قائمہ کمیٹی میں آکر اس ترمیم پر بحث کریں، اس نیت سے ترمیم کررہے ہیں کہ نظام چلے اور شفافیت آئے، کوئی چیف جسٹس آکر کسی کو بے لباس نہ کرے، ہسپتالوں میں چھاپے نہ مارے، شخصیات کے لیے نہیں ملک و قوم کے لیے ترمیم کررہے ہیں۔

    Related Posts

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    معروف اینکر اقرار الحسن نے اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کردیا، پرچم کی رونمائی

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.