ممبئی :اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور سیاست دان شوہر راگھو چڈھا والدین بن گئے ہیں۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی اور لکھا، ’اب ہمارے پاس سب کچھ ہے
، اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
پھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کو دہلی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کے شوہر راگھو چڈھا اور دونوں خاندان کے افراد موجود تھے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اگست 2024 میں اپنی پہلی اولاد کی خوشخبری دی تھی۔ اس وقت دونوں نے انسٹاگرام پر ایک سفید اور سنہری کیک کی تصویر شیئر کی تھی، جس پر لکھا تھا ’’1 + 1 = 3‘‘ اور ساتھ میں ننھے قدموں کا ڈیزائن بھی بنا ہوا تھا۔ انہوں نے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں دونوں پارک میں چہل قدمی کرتے اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آ رہے تھے۔
پرینیتی اور راگھو نے مئی 2023 میں نئی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس میں منگنی کی تھی، جس کے چند ماہ بعد ستمبر میں وہ اودے پور کے دی لیلا پیلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی میں سیاست اور فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

