Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے 30 سالہ بہادر افسر میجر سبطین حیدر نے بہادری اور دلیری کی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا۔ وہ اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر لڑتے رہے اور مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے اور ہلاک شدہ خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ترجمان کے مطابق یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے اور ملک میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک دشمن بھارتی پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور ہم آخری خوارج کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

     

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا بھر پور جواب، افغان بیس کیمپ تباہ متعدد اہلکار مارے گئے

    مقبول خبریں

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.