لندن:یہودیوں کے مقدس دن یوم کپور پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مندر پر حملہ ۔۔۔ دو ا فراد ہلاک 4 افراد زخمی ہوگئے پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا دو مشتبہ افراد گرفتار۔
مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی مندر جسے سینا گوگ کہا جاتا ہے پر حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سیناگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں یہودی موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور پر بم موجود تھا، جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے،بادشاہ چارلس سوم نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے یہودی برادری کے لیے انتہائی صدمہ خیزقرار دیا ہے۔
برطانوی پولیس نے ملک بھر کی سینیگوگز پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
یوم کپور پر مانچسٹر میں یہودیوں کے مندر پر حملہ، دو ہلاک، چار زخمی ، حملہ آور بھی مارا گیا

