ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک) منگل کو کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 133 رنز بنا سکی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف با آسانی حاصل کر کے قیمتی پوائنٹس اپنے نام کیے۔ادھر دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلیں گی۔ٹیموں کی فہرست میں بنگلہ دیش،سیف حسن، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، توحید ہری دَے، جاکر علی (کپتان و وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، ناسم احمد، تنزیم حسن ساکب، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان۔بھارت، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سوریا کمار یادو (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ورن چکرورتی۔
ایشیا کپ: پاکستان کی پہلی کامیابی، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

