نیویارک: فرانس نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا، یہ اعلان نیویارک میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فرانس اور موناکو نے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں باضابطہ طور پر فلسطین کو آازاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی تاکہ دو ریاستی حل کے امکان کو محفوظ رکھا جا سکے، جہاں اسرائیل اور فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہ سکیں، یہ اعلان کرتے ہی شرکا نے زور دار تالیاں بجائیں۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اپنے افتتاحی خطاب میں اعلان کیا کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ ان کے بعد لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو اور مالٹا نے بھی سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا

