اسلام آباد : پہلے وزارت سے استعفا دو پھر پارٹی اور سسٹم کو برا بھلاکہو۔۔۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے وزیردفاع خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف چالیس سال سے جس پارٹی اور سسٹم سے تم مفاد لے رہے ہو اسے کس منہ سے برا کہہ رہے ہیں۔پالیسیوں اور سسٹم سے متفق نہیں تو کم از کم وزارت سے استعفی دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگوں نے ضمیر کی آواز پر وزارت چھوڑی اور خاموشی سے پارٹی میں بیٹھے۔ ان کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو برا کہنے کا بڑا شوق چڑھا ہوا ، اپنی شہرت کیلئے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کر رہے ہیں، نظام کو ہائبرڈ نظام کہتے ہیں، یہی کچھ کرنا ہے تو حکومت سے نکل جائیں، میرے ضلع میں کوئی کام غلط ہے تو میں کیسے ذمہ دار نہیں؟

