کیلے فورنیا :بھارتی ٹرک ڈرائیور کی غفلت لاکھوں کو لے ڈوبی ۔۔۔۔امریکا نے غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کے اجرا پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس امر کا اعلان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر کیا کہ “آج سے غیرملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورک ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔غیرملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی سڑکوں پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے اور مقامی ڈرائیوروں کے روزگار کو متاثر کر رہی ہے۔“
یادرہے بھارتی شہری ٹرک ڈرائیور ہرجندر سنگھ نے ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران غلط یوٹرن لیا۔ ڈائیور کی اس غفلت کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرا گئیں اور تین شہری ہلاک ہو گئے۔
ڈرائیور ہرجندر سنگھ غیرقانونی طور پر میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہوا تھا جبکہ حادثے کے بعد انگریزی زبان کا ٹیسٹ پاس کرنے میں بھی ناکام رہا۔
بھارتی ڈرائیور لاکھوں کو لے ڈوبا،امریکامیں غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں پر پابندی

