Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”کاکروچ کبھی مرتے نہیں“ بھارت میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، بانی کا نیا اکاؤنٹ "کاکروچ از بیک” متحرک

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انسداد دہشت گردی بل 2025 منظور، تحریک انصاف کا واک آؤٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: ( بیورو رپورٹ)سینیٹ نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا، بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا تھا جبکہ جے یوآئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں، بل کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی ارکان ہاؤس سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشت گردی قانونی 2025 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔

    اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے مسترد کردیا۔

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ترامیم کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل کو بل بھجوانے کی تحریک بھی ہیں۔

    کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ہم ترمیم کی مخالفت کررہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دہشتگردوں کے حامی ہیں، اس بل کو کمیٹی میں بھجواتے تو قیامت نہیں آجاتی، یہ ترمیم آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔
    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ فیصل سبزواری کی بات سے لگا وہ بے بسی میں ووٹ دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعد دہشت گرد ناچتے ہوئے ان کے گاؤں گئے تھے، اس ترمیم کا ہمارے خلاف اطلاق ہوگا لیکن ہم تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہیں۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس قانون میں اسلامک ٹچ نہیں دینا چاہتے، بدقسمتی سے ہم کمپرومائز کی وجہ سےدہشتگردی کاشکارہوئے ہیں، جیل میں ڈالنا ہےتو ڈال دیں لاپتہ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، یقینی بنائیں کہ اختلاف رائے پر کسی پر اس قانون کا اطلاق نہ ہو۔

    انسداد دہشت گردی بل ہے کیا؟

    کوئی بھی شخص 90 دنوں کیلئے گرفتار ہوسکے گا

    بل 3 سال کے لیے نافذ العمل ہوگا ، اس دوران کسی بھی مشتبہ شخص کو 3 ماہ تک زیر حراست رکھا جاسکے گا، بل کے تحت سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں ترمیم کر دی گئی۔

    مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی کوبھی حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی

    ترمیم کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی، ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو حراست میں رکھا جا سکے گا۔

    حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت بڑھائی جاسکے گی

    متن کے مطابق مذکورہ جرائم میں ملوث شخص کی حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت بڑھائی جا سکے گی، زیر حراست شخص کے خلاف تحقیات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مشتبہ شخص کے خلاف تفتیش کرے گی

    متن کے مطابق متعلقہ تحقیقاتی ٹیم ایس پی رینک کے پولیس افیسر، خفیہ ایجنسیوں، سیول مسلح افواج ، مسلحہ افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر مشتمل ہوگی، ٹھوس شواہد کے بغیر کسی بھی شخص کو زیر حراست نہیں رکھا جاسکے گا

    Related Posts

    کالیوالی میں غریب درزی پر تشدد 15 پر فون کال کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی

    ریسکیو اہلکاروں نے بھارت سے بہہ کر آنے والے نوجوان کی لاش کو دریا سے نکال لیا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

    امریکا میں گرین کارڈ کا حصول ناممکن بنا دیا گیا: نئی پالیسی متعارف، درخواست گزاروں کو آبائی وطن واپس جانا پڑے گا

    پاکستان کا آئی ایم ایف یا آئی ایم ایف کا پاکستان؟

    ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ مستعفیٰ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وجہ بتادی

    پنکی اور مخبری کے نام پر منشیات کی بندر بانٹ کا پولیس پر الزام,,سہیل چٹھہ نے مافیا کی کمر توڑ دی

    بلاگ

    پاکستان کا آئی ایم ایف یا آئی ایم ایف کا پاکستان؟

    پنکی اور مخبری کے نام پر منشیات کی بندر بانٹ کا پولیس پر الزام,,سہیل چٹھہ نے مافیا کی کمر توڑ دی

    صوبہ بلوچستان،بڑھتی دہشت گردی  اور عوام میں بے چینی

    شعبہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن، لیکن کیوں

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.