اسلام آباد :ٹیکنو نے پاکستان میں اپنی نئی اسپارک 40 سیریز باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جس میں اسپارک 40 پرو+ اور اسپارک 40 پرو ماڈلز شامل ہیں۔
یہ سیریز آج کی تیز رفتار اور فیشن پسند نوجوان نسل کے لیے تیار کی گئی ہے، جو سلم ڈیزائن، جدید کارکردگی اور اختراعی خصوصیات سے لیس ہے اور قابل برداشت قیمت سب سے بڑا فیکٹر ہے۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
اسپارک 40 سیریز کے دونوں ماڈلز پریمیم اور سلم ڈیزائن کے ہلکے وزن اور پائیدار ہیں۔ ان میں 1.5K AMOLED ڈسپلے ہے جو 144Hz کی ہموار ریفریش ریٹ اور 4500 نٹس کی زبردست چمک فراہم کرتا ہے، جس سے کسی بھی روشنی میں دیکھنے کا بہترین تجربہ ملتا ہے۔
بیٹری اور کارکردگی
یہ سیریز 5200mAh کی طویل المدت بیٹری اور 45W سپر چارجنگ کے ساتھ آتی ہے۔ ڈولبی ایٹموس ڈوئل اسپیکرز کی بدولت یہ ڈیوائسز بہترین آواز فراہم کرتی ہیں۔ اسپارک 40 سیریز ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے، چاہے وہ کام ہو یا تفریح۔ یہ IP64 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس، مضبوط ڈراپ پروٹیکشن، اور ٹیکنو AI کی خصوصیات سے لیس ہے۔
AI فیچرز اور کنیکٹیویٹی
اسپارک 40 سیریز میں AI اسٹوڈیو ہے جس سے تصویریں بہترین بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ AI پروڈکٹیویٹی ٹولز جیسے AI رائٹنگ اور AI ٹرانسلیٹ آپ کے کام کو آسان بناتے ہیں، جبکہ AI کال اسسٹنٹ نائس کینسلیشن اور ریئل ٹائم ٹرانسلیشن کے ساتھ صاف اور آسان گفتگو کو یقینی بناتا ہے۔ ہر فون میں 8GB + 8GB ایکسٹینڈڈ ریم، 256GB بڑی اسٹوریج، اور FreeLink جیسے عملی فیچرز شامل ہیں، جو صارفین کو نیٹ ورک کوریج کے بغیر بھی دوسرے اسپارک ڈیوائسز سے کنیکٹ ہونے دیتے ہیں۔ انفراریڈ ریموٹ کنٹرول فنکشن کے ذریعے گھر کے آلات کو بھی فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کیمرہ
کیمرے کے لحاظ سے، اسپارک 40 سیریز 50MP مین کیمرہ کے ساتھ آتی ہے جو ہر لمحے کو واضح اور تفصیلی انداز میں قید کرتا ہے۔
اسپارک 40 پرو+ کی خصوصیات
اسپارک 40 پرو+ اپنے 6.49mm انتہائی سلیم ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ نمایاں ہے۔ یہ اپنے کیٹیگری میں سب سے سلم فونز میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کے پہلے MediaTek Helio G200 پروسیسر سے چلتا ہے، جو گیمنگ، ملٹی ٹاسکنگ اور تخلیقی ایپس کے لیے شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے اور اس کی قیمت کے زمرے میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔ اسپارک 40 پرو+ 30W میگنیٹک وائرلیس چارجنگ اور 5W ریورس وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کا خم دار ڈسپلے پریمیم ڈیزائن کو مزید بڑھاتا ہے، جبکہ کارننگ گوریلا گلاس 7i اور 2 میٹر تک ڈراپ ریزسٹنس اسے پائیدار بناتی ہے۔
اسپارک 40 پرو کی خصوصیات
اسپارک 40 پرو 6.69mm سلم پروفائل اور ہلکے وزن کے ڈیزائن کا حامل ہے، جو MediaTek Helio G100 الٹیمیٹ پروسیسر کے ذریعے ہموار اور قابلِ بھروسہ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ یہ فلیٹ ڈسپلے ڈیزائن پسند کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔ اس کی ڈسپلے چمک اور تیز چارجنگ کی صلاحیتیں اس کے بڑے ماڈل جیسی ہیں۔
قیمت اور دستیابی
اسپارک 40 پرو+ چار خوبصورت رنگوں (Tundra Green, Nebula Black, Aurora White, اور Moon Titanium) میں PKR 59,999 کی قیمت پر پورے پاکستان میں دستیاب ہے۔ اسپارک 40 پرو بھی چار دلکش رنگوں (Bamboo Green, Ink Black, Lake Blue, اور Moon Titanium) میں PKR 48,999 کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔
صارفین اپنی پسندیدہ اسپارک 40 سیریز کی ڈیوائس اپنے قریبی اسمارٹ فون مارکیٹ سے خرید سکتے ہیں۔ دونوں ڈیوائسز کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہیں اور ملک بھر میں تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ٹیکنو 12+1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کرتا ہے۔




