Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرقِ وسطیٰ میں جنگ : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،کرپٹو مارکیٹ بھی لیٹ گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک/لندن/کراچی: ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملوں کے فوراً بعد عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ جنگی صورتحال کی خبریں عام ہوتے ہی بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس نے عالمی مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
    جیسے ہی ایران نے جوابی کارروائی کا آغاز کیا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نے چھلانگ لگا دی۔برینٹ کروڈ (Brent Crude) 3 سے 5 فیصد اضافے کے ساتھ 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں سپلائی متاثر ہوئی تو قیمت 110 سے 120 ڈالر تک جا سکتی ہے۔
    سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ جنگ پھیلنے کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل رک جائے گی، جو عالمی معیشت کو مفلوج کر سکتی ہے۔
    غیر یقینی صورتحال میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے اپنا پیسہ اسٹاک مارکیٹ سے نکال کر سونے میں لگانا شروع کر دیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 سے 60 ڈالر کا اچانک اضافہ ہوا ہے۔
    پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں سونے کی قیمتوں میں فی تولہ ہزاروں روپے اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ سونا ہمیشہ جنگی حالات میں "محفوظ سرمایہ کاری” سمجھا جاتا ہے۔
    نیویارک (Wall Street) سے لے کر ٹوکیو اور لندن تک، دنیا کے تمام بڑے مالیاتی مراکز میں مندی کا رجحان ہے:
    دفاعی کمپنیوں کے علاوہ تقریباً تمام شعبوں کے حصص (Stocks) کی قیمتیں گر رہی ہیں۔
    کرپٹو مارکیٹ: بٹ کوائن (Bitcoin) کرنسیوں میں بھی حملے کے آغاز کے بعد 7 سے 10 فیصد تک کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
    پاکستان کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ اگر عالمی منڈی میں قیمت برقرار رہی تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔
    ڈالر کی طلب بڑھنے سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
    فریٹ چارجز (جہازوں کے کرائے) اور انشورنس ریٹس بڑھنے سے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ "اگر یہ تصادم چند دنوں میں ختم نہ ہوا تو دنیا ایک بڑے عالمی معاشی بحران کی لپیٹ میں آ سکتی ہے جس کا اثر ہر عام آدمی کی جیب پر پڑے گا

    Related Posts

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    مقبول خبریں

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    حراست میں لیے گئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی رہا، پارلیمنٹ میں طلبہ کے معاملے کو دوبارہ اٹھانے کا اعلان

    ’بحرین میں امیزن کا ڈیٹا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘، آئی آر جی سی کا دعویٰ

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.