اسلام آباد :بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی طویل المدتی فارن کرنسی جاری کرنے والے ادارے اور سینیئر غیر محفوظ ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ نئی ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کر دی گئی ہے۔
موڈیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ فوری ڈیفالٹ کے خطرے میں کمی اور حکومتی مالیاتی پوزیشن میں بہتری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق، حکومت کی طرف سے کی گئی معاشی اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے حاصل ہونے والی معاونت نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہے۔
اس اپ گریڈ کے ساتھ ہی، موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بہتری سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا اور پاکستان کے لیے کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا، جس سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔

