واشنگٹن:یوکرین جنگ کا خاتمہ۔۔۔۔ڈونلڈٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن میں ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اس امن معاہدے میں ممکنہ طور پر یوکرین کو کچھ علاقوں کا تبادلہ کرنا پڑ سکتا ہے جو پہلے ہی ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔
وائٹ ہاؤس میں آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے۔ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، لیکن ہمیں کچھ واپس ملے گا اور کچھ کا تبادلہ کیا جائے گا۔ یہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس ملاقات سے قبل ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ پیوٹن سے ملنا چاہتے ہیں۔ یوکرین اور یورپ ایسے کسی بھی معاہدے کے مخالف ہیں جس میں روس کو مقبوضہ علاقوں کریمیا، ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزیا پر حقوق دیے جائیں۔

