ٹورانٹو:کینیڈا کے شہر سرے میں کپل شرما کے ریسٹورنٹ پر دوسری بار فائرنگ کی گئی ہے خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ایک مینے کے اندر یہ دوسری بار ہے جب سرے میں کپل شرما کے کیپس کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے۔ اس بار بھی کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی الائنس یعنی گولڈی ڈھلوں، انکت بدھو شیرے والا، جتیندر گوگی مان گروپ، کالا رانا، آرزو بشنوئی، ہری باکسر، شبھم لونکر اور ساحل دُہن نے لی ہے۔
کالے ہرن کے شکار کیس کے بعد لارنس گینگ کا اصل ہدف سلمان خان ہیں۔ لارنس گینگ کئی بار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ نہ صرف سلمان کے فارم ہاؤس اور ان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کی ریکی کی گئی بلکہ فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد سلمان خان کے دیگر اپارٹمنٹس پر بھی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے
تاہم مشہور کامیڈین کپل شرما سلمان خان کے بہت قریب ہو گئے ہیں۔ ان کا شمار سلمان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں کپل شرما کے شو میں سلمان کا آنا لارنس گینگ اینڈ الائنس کو پریشان کر رہا ہے اور کپل شرما کو نشانہ بنا کر لارنس گینگ سلمان کے باقی دوستوں کو خبردار کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہےحال ہی میں کپل شرما کے شو ‘کامیڈی نائٹ ود کپل شرما’ میں ایک شحض نے مذہب پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔ اس کے بعد کپل شرما کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔
۔ سلمان خان کو بابا صدیقی کے بہت قریب سمجھا جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ لارنس گینگ نے بابا صدیقی کو قتل کرکے سلمان خان اور ان کے قریبی لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی ۔ اب کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کے بعد گینگ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پوسٹ میں بابا صدیقی کے قاتل شبھم لونکر کا نام لکھا۔
کپل شرما کے ریسٹورنٹ پر لارنس بشنوئی گینگ کی دوسری بار فائرنگ

