واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی چھت پر پہنچ گئے۔نیچے کھڑے صحافیوں کے سوالات کے انوکھے جواب۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اچانک وائٹ ہاؤس کی چھت پر پہنچ گئے جہاں وہ کچھ عرصہ چہل قدمی کرتے رہے لیکن اس اثنا میں وائٹ ہاؤس میں موجود صحافی بھی لان میں پہنچ گئے جہاں پر کھڑے ہوکر سوال جواب کرتے رہے ۔
ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ وہ ایٹمی میزائل بنانے وائٹ ہاؤس کی چھت پر پہنچے ہیں ۔
ٹرمپ نے بلند آواز میں بول کر صحافیوں کو جواب دیتے رہے انہوں نے کہاکہ "میں صرف ایک چھوٹی سی سیر پر نکلا ہوں، یہ آپ کی صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔س دوران وہ اپنی مشہور رقص کی حرکتیں بھی کرتے رہے۔
ٹرمپ نے کہاکہ یہ میرے پیسے خرچ کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو کچھ بھی کر رہا ہوں، وہ میری جیب سے ادا ہو رہا ہے۔ ان کا اشارہ وائٹ ہاؤس میں ممکنہ تعمیراتی تبدیلیوں کی جانب تھا۔
ن میں ماہرِ تعمیرات جِم میکری بھی تھے، جنہیں وائٹ ہاؤس میں "ٹرمپ ڈانس ہال” بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ٹرمپ اور میکری کے درمیان سیر کے دوران ایک پرجوش بحث بھی دیکھنے میں آئی

