لاس ویگاس:ارسلان صدیقی نے ایولیوشن چیمپئن شپ سیریز میں چھٹی بار لاس ویگاس امریکا میں ہونے والا ٹیکن 8 کا گیمنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ایونٹ کے فائنل میں اپنے پاکستانی ہم وطن کھلاڑی عاطف بٹ کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
یہ ٹورنامنٹ ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائرز کا حصہ تھا، جس میں دنیا بھر سے 2,500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
’ یادرہے رسلان صدیقی کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے آٹھ برس کی عمر میں پاکستان کے گیمنگ آرکیڈز میں کھیلنا شروع کیا
مارچ میں پاکستانی ٹیم نے سیول میں ایک خصوصی ٹیکن 8 ایونٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کی، جس نے جنوبی کوریا کی طویل عرصے سے قائم برتری کا خاتمہ کیا۔
جولائی 2023 میں وہ پاکستانی ٹرائیو (تین رکنی ٹیم) کا حصہ تھے جس نے ریاض میں ہونے والے نیشنز کپ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ پہلا مختلف ممالک پر مبنی ٹیکن ٹورنامنٹ تھا جس میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا۔
اگست 2023 میں ارسلان صدیقی ٹیکن 7 کا ٹائٹل چار بار جیتنے والے پہلے پروفیشنل گیمر بنے اور سیول میں منعقدہ اپ رائزنگ کوریا 2023 ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا۔
حالیہ برسوں میں ارسلان نے متعدد ایوو ٹائٹلز جیتے ہیں، جن میں ایوو لاس ویگاس 2019، 2023، 2024 اور ایوو جاپان 2019، 2023 شامل ہیں۔
ٹیکن 8 کا گیمنگ ٹورنامنٹ ای اسپورٹس لیجنڈ ارسلان ایش کے نام

