یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں مصر کی سرحد تک مکمل فوجی قبضے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں اسرائیل نے 2 دیگر ممالک کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا ہے۔فلسطین کے 12 کلومیٹر علاقہ جس میں غربی کنارہ اور کئی فلسطینی گاؤں شامل ہیں پر قبضہ کرکے نئی یہودی بستیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔
اسی طرح سقوط شام کے بعد اسرائیل نے شام کے جنوبی حصے میں جو اسرائیل کی سرحد کے ساتھ لگتا تھا کے تقریباً 400 کلومیٹر علاقہ کو بفر زون قرار دے دیا ہے۔ جولان کی پہاڑیاں 1973 سے ہی اسرائیلی غاصبانہ قبضے میں ہیں یہ وہ علاقہ ہے جو اسرائیل سے ملحق ہے۔
اسی طرح حزب اللہ کے خلاف مہم کے نام پر اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے اندر 5 کلومیٹر تک کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہاں اسرائیلی افواج موجود ہیں اور علاقے مین عام شہریوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ لبنان نے اسے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے
