نئی دہلی :بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں کلاؤڈ برسٹ۔۔۔ بادل پھٹنےسے قصبہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، درجنوں افراد لاپتہ ۔ 4 ہلاک ۔ ویڈیو نے دل دہلا دئیے۔
رپورٹ کے مطابق بادل پھٹنےسےکھیرگاڑ میں آبی سطح بڑھ گئی اور پانی کی طوفانی لہروں نے جس کے ہمراہ ملبہ بھی بہتا چلا آرہا تھا قصبہ دھرالی کے متعدد گھروں کوتباہ کردیا ۔ پانی کے ساتھ ملبہ بھی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔امددای ٹیمیں موقع پر پہنچ کرکارروائی میں مصروف ہیں۔
بھارتی فوج کا ہیلی پیڈ بھی تیاہ ہوگیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں بھارتی فوج کی 14 راجپوتانہ رائفلز کی یونٹ ہ تعینات تھی، جس کا کیمپ بھی بادل پھٹنے سے براہِ راست متاثر ہوا۔ بھارتی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش سریواستو نے بتایا کہ پانی اور ملبہ اچانک کیمپ میں داخل ہو گیا، جس سے 11 جوان لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ 9 جوانوں کی تلاش جاری ہے
اترکاشی کے ضلع مجسٹریٹ پرشانت آریہ نے بتایا کہ ہرسل کے پاس دھرالی میں بادل پھٹنے کا بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ پر غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

