Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

      پاکستان ریلوے کی تباہی کی اصل داستان،، بوگس الاٹمنٹ اسکینڈل نے نظام کی جڑیں ہلا دیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ان ارکان کو عدالتوں سے سزاؤں کے باعث نااہل کیا گیا ہے۔
    مزید نااہل ہونے والے ارکان میں صاحبزادہ حامد رضا، رائے حیدر علی خان، رائے حسن نواز، زرتاج گل، محمد انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 31 جولائی کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 108 افراد کو قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
    عدالت نے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈران سمیت 15 پارلیمنٹیرینز کے خلاف تین مختلف مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔
    جن ملزمان پر مقدمات چلائے گئے اُن میں قومی اسمبلی کے آٹھ اراکین، متعدد سینیٹرز، چھ سے زائد ارکانِ صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، کنول شوزب سمیت 260 کارکنان شامل ہیں۔
    9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جس نے کئی مقامات پر پرتشدد شکل اختیار کر لی تھی۔
    اس دوران فیصل آباد میں بھی مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں فوجی تنصیبات، ٹریفک پولیس کی چوکیاں اور متعدد دیگر مقامات شامل تھے جبکہ کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
    ان واقعات کے نتیجے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا مؤقف تھا کہ ان مظاہروں میں عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے اور امن عامہ کو خطرے میں ڈالا گیا۔

    Related Posts

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    20 سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس، پاکستان کی برادر ملک بنگلہ دیش کو بڑی پیشکش

    15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    مقبول خبریں

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی امریکا سے گرفتار، ڈی پورٹیشن کے بعد ہریانہ منتقل

    جاتی عمرا میں وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.