بے خوف، بے باک، بے نقاب
بے نقاب ٹی وی کی خبر پر مہر تصدیق
لاہور(خصوصی رپورٹ )بے نقاب ٹی وی نے ایک دن قبل اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں ڈی پی اوز کے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں، جن میں خواتین افسران کو بھی ڈی پی او تعینات کیا جائے گا۔ اب یہ رپورٹ درست ثابت ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 پولیس افسران کے انٹرویوز کیے، جن میں 3 خواتین افسران بھی شامل تھیں۔ انٹرویوز کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔خواتین افسران میں ایس پی عائشہ بٹ، ایس پی عمارہ شیرازی اور ایس پی بشریٰ جمیل شامل ہیں، جن کی ممکنہ طور پر ڈی پی او کے طور پر تعیناتی کی جا رہی ہے۔ مرد افسران میں ایس ایس پی حسنین حیدر، ایس ایس پی غضنفر شاہ، ایس ایس پی کاشف اسلم، ایس ایس پی طارق ولایت، ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان اور ایس ایس پی فراز سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ذرائع کے مطابق انٹرویوز کے بعد گجرات، اٹک، خوشاب، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان میں نئی تعیناتیوں کا امکان ہے۔بے نقاب ٹی وی اس خبر کو سب سے پہلے منظرعام پر لانے کا اعزاز رکھتا ہے۔

