سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ مل گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق، مدینہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی کے ساتھ مکمل کیے، جس پر شہر کو باضابطہ طور پر یہ سند جاری کی گئی۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدینہ کا دوبارہ صحت مند شہر قرار پانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بلند کرنے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
مدینہ کو پہلی مرتبہ یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک اور الدرعیہ سمیت 14 دیگر سعودی شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

