نئی دہلی :برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں پہلی دفعہ بھارت کے شہر ممبئی میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے کے جرم میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
ایف آئی آر نامعلوم فرد کے خلاف درج کی گئی ہے کہ اس نے چلتی گاڑی سے کبوتروں کو دانہ ڈالا ہے۔
یادرہے حال ہی میں بامبے ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ عوامی اور کھلے جگہوں پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔
۔ یہ ایف آئی آر ماہِم علاقہ کے تھانے میں میں درج کی گئی ہے۔ 30 جولائی کو بامبے ہائی کورٹ نے جانوروں سے محبت کرنے والوں کے ذریعہ دائر کردہ درخواست پر سماعت کی تھی۔ اس دوران عدالت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا تھا کہ عوامی جگہوں پر دانہ ڈالنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
برصغیر پاک وہند میں بلاتخصیص مذہب وبرادری روایتی طور پر پرندوں خصوصا بزرگان دین کے مزاروں پر جنگلی کبوتروں کودانہ ڈالنے کارواج صدیوں سے چلا آتاہے

