Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    28برس بعد گلیشئیرمیں منجمدبہرام کی گھر واپسی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوہستان (یحیی فقیر کی رپورٹ) جہاں برف کی چادر کئی دہائیوں سے وقت کو روک دیتی ہے، وہیں قدرت نے ایک انوکھا راز آخرکار افشا کر دیا۔

    28 برس قبل برفانی طوفان کی نذر ہونے والے نذیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش، حیرت انگیز طور پر صحیح حالت میں، لیدی پالس کے گلیشیئر سے برآمد ہوئی ہے۔ یہ 1997 کی ایک سرد شام تھی جب نذیرالدین اپنے گھوڑے سمیت اسپت سے واپسی پر تھے۔ ان کے پیاروں کو اندازہ نہ تھا کہ وہ آخری بار ان کی آہٹ سن رہے ہیں۔ برفانی طوفان نے اُنہیں آ لیا، اور جب تلاش کی ہر کوشش ناکام ہوئی تو انہیں قدرت کے سپرد کر دیا گیا۔ تب شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ 28 سال بعد وہ اسی حال میں واپس آئیں گے — صرف آواز کے بغیر۔ حالیہ دنوں میں گلیشئر کا برف پگھلنا شروع ہوا، اور چرواہوں کی ایک ٹولی نے انسانی باقیات کو دیکھ کر فوراً گاؤں میں اطلاع دی۔ جب اہل علاقہ اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچے، تو وہ منظر خود کسی فلمی کہانی سے کم نہ تھا۔ نذیرالدین کے جسم پر اب بھی وہی وسکٹ موجود تھی، جیسے وقت نے اسے چھو کر بھی نہ دیکھا ہو۔ اور جیب سے ملنے والا شناختی کارڈ، گویا خاموشی سے چیخ رہا ہو "میں وہی ہوں، جسے تم نے برسوں پہلے یادوں میں دفن کر دیا تھا۔” لاش کو مقامی لوگوں نے احترام کے ساتھ نکالا، اور ان کے خاندان تک پہنچایا گیا۔ گاؤں میں ایک بار پھر ماتم کی فضا چھا گئی — مگر اس بار آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ ایک سکون بھی تھا کہ "وہ واپس تو آیا۔”

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن یونٹ کا اجلاس

    ڈاکو گھر میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا،ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

    خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کرکے دلی خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے،حمزہ شکیل اعوان

    مقبول خبریں

    ڈاکو گھر میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا،ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار

    دو افراد قتل

    صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے وفد کا فلپائن کا مطالعاتی دورہ 

    بھاگ شہر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    جی ٹی روڈ ڈاگئی تا پبی تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.