اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ایران کے سینئر سفارتکار سید عباس عراقچی کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر جوہری تنازع کو حل کرنا ہے تو بمباری نہیں، بلکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ عراقچی نے نہایت واضح انداز میں امریکہ اور مغربی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی وہ چیز نہیں جسے فضائی حملوں سے ختم کیا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے کی مکمل صلاحیت بدستور موجود ہے، اور یہ ٹیکنالوجی اب اس مرحلے پر ہے جہاں اسےبمباری سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ محض دفاعی دعویٰ نہیں بلکہ اس بات کا مظہر ہے کہ ایران اپنی سائنسی ترقی اور اسٹریٹجک خود مختاری پر پختہ یقین رکھتا ہے۔عراقچی کا پیغام صرف تنبیہ نہیں، بلکہ ایک سفارتی موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی یہ چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے، تو اس کا واحد راستہ سنجیدہ مذاکرات ہیں۔
ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنے کی مکمل صلاحیت بدستور موجود : سید عباس عراقچی

