لاہور(خصوصی رپورٹ)تحقیق بتاتی ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے 23 ہزار سے زیادہ پانچ سال کی عمر تک انفیکشن میں مبتلا رہ سکتے ہیں۔ یہ وائرس عموماً ماں سے بچے میں دوران حمل یا پیدائش کے وقت منتقل ہوتا ہے، لیکن اکثر خواتین کو اس بارے میں علم نہیں ہوتا۔ تحقیق کے مطابق حمل کے دوران ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور متاثرہ خواتین کا علاج نئے کیسز کو روکنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے محقق ایڈم ٹریکی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کی منتقلی کے وسیع پیمانے کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ مزید ٹیسٹنگ کی بھی اشد ضرورت ہے۔
سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں،نئی تحقیق

